اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کروز ڈرگس معاملہ: ممبئی پولیس کی ایس آئی ٹی نے شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ڈڈلانی کو بھیجا سمن

    Drugs Extortion Case: ممبئی پولیس کی اسپیشل انویسٹیگیٹو ٹیم (ایس آئی ٹی) نے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) کی منیجر پوجا ڈڈلانی کو سمن بھیجا ہے۔ حالانکہ پوجا ڈڈلانی (Pooja Dadlani) نے طبعیت خراب ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے ممبئی پولیس سے کچھ دن کا وقت مانگا ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: کروز ڈرگس معاملے میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) کے افسران کی طرف سے جبراً وصولی کے ملزمین کی جانچ کر رہی ممبئی پولیس کی اسپیشل انویسٹیگیٹو ٹیم (ایس آئی ٹی) نے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) کی منیجر پوجا ڈڈلانی کو سمن بھیجا ہے۔ حالانکہ پوجا ڈڈلانی (Pooja Dadlani) نے طبعیت خراب ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے ممبئی پولیس سے کچھ دن کا وقت مانگا ہے۔ واضح رہے کہ ممبئی پولیس کی ایس آئی ٹی ٹیم کرن گوساوی وصولی سانحہ کی جانچ کر رہی ہے۔ ممبئی پولیس کی ایس آئی ٹی ٹیم کی طرف سے جو سمن بھیجا گیا تھا اس کے مطابق، پوجا ڈڈلانی کو ہفتہ کے روز پیش ہونا تھا۔

      واضح رہے کہ اس سے قبل ایک سائبر ایکسپرٹ اور ہیکر نے دعویٰ کیا تھا کہ ان سے پوجا ڈڈلانی سمیت کئی لوگوں کے کال ڈیٹیل ریکارڈ نکالنے اور واٹس ایپ چیٹ کو ایڈٹ کرنے کے لئے کچھ لوگوں نے رابطہ کیا تھا۔ ہیکر منیش بھنگالے نے بتایا کہ انہیں آرین خان کی واٹس اپ چیٹ دکھائی گئی تھی۔ بھنگالے نے ایک میڈیا چینل سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اسے پربھاکر سیل کے نام سے فرضی مسم کارڈ لانے کے لئے بھی کہا گیا تھا۔

      منیش بھنگالے نے دعویٰ کیا ہے کہ جلگاوں میں 6 اکتوبر کو آلوک جین اور شیلیش چودھری نام کے دو لوگوں نے رابطہ کیا تھا۔ منیش نے بتایا کہ انہوں نے کچھ کال ڈیٹیل نکالنے اور واٹس اپ چیٹ ایڈٹ کرنے کے لئے پانچ لاکھ روپئے کا آفر دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سے متعلق ان سے کچھ کہتے، اس سے پہلے ہی وہ زبردستی 10 ہزار روپئے دے کر وہاں سے چلے گئے۔

      منیش بھنگالے نے بتایا کہ جب انہوں نے ٹی وی پر اس پورے معاملے میں پربھاکر سیل کا نام سنا تو انہوں نے اس کی شکایت ممبئی پولیس سے کی۔ منیش بھنگالے نے اس سے متعلق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مہاراشٹر کے وزیر داخلہ اور ممبئی پولیس کمشنر کو خط لکھ چکے ہیں۔ منیش بھنگالے نے دعویٰ کیا کہ اس سے ملنے آئے دونوں شخص نے مجھے کچھ نمبر دیئے اور کہا کہ ہمیں ان کا سی ڈی آر چاہئے۔ ان تمام نمبرات میں ایک نمبر پوجا ددلانی نام سے محفوظ تھا۔ اس کے بعد انہوں نے کچھ واٹس ایپ چیٹ کی بیک اپ فائل دکھائی اور کہا کہ ہمیں اسے ایڈٹ کرکے دو۔ اس کے بعد انہوں نے مجھے ایک نمبر دیا اور کہا کہ کام ہوجانے پر اسی نمبر پر جانکاری دینا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: