ایئرانڈیا کی فلائٹ میں پھر پیشاب کرنے اور اسموکنگ کا معاملہ آیا سامنے، ڈی جی سی اے نے بھیجا نوٹس
ایئرانڈیا کی فلائٹ میں پھر پیشاب کرنے اور اسموکنگ کا معاملہ آیا سامنے، ڈی جی سی اے نے بھیجا نوٹس
ڈی جی سی اے نے ایئر انڈیا کو خاتون کے ساتھ ہوئی بدتمیزی اور فلائٹ کے باتھ روم میں سگریٹ نوشی کے معاملہ میں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ سخت موقف اختیار کرتے ہوئے ڈی جی سی اے نے سوال کیا کہ ایئر لائن نے بروقت کوئی کارروائی نہیں کی تھی اور جب ڈی جی سی اے نے سوال و جواب کیا تو معاملہ کی اطلاع دی گئی۔
نئی دہلی : ڈی جی سی اے نے ایئر انڈیا کو خاتون کے ساتھ ہوئی بدتمیزی اور فلائٹ کے باتھ روم میں سگریٹ نوشی کے معاملہ میں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ سخت موقف اختیار کرتے ہوئے ڈی جی سی اے نے سوال کیا کہ ایئر لائن نے بروقت کوئی کارروائی نہیں کی تھی اور جب ڈی جی سی اے نے سوال و جواب کیا تو معاملہ کی اطلاع دی گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ سال 26 نومبر کو نیویارک سے نئی دہلی کی ایئر انڈیا کی فلائٹ میں شراب کے نشے میں ایک شخص نے مبینہ طور پر خاتون ساتھی مسافر پر پیشاب کر دیا تھا ۔
ڈی جی سی اے نے پوچھا ہے کہ ایئرلائن کے خلاف ریگولیٹری ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرنے کیلئے کارروائی کیوں نہیں کی جانی چاہئے۔ ڈی جی سی اے کے مطابق 6 دسمبر کو پیرس - نئی دہلی فلائٹ میں مسافروں کے بدسلوکی کے دو واقعات پیش آئے ۔ انہیں ڈی جی سی اے کے نوٹس میں لایا گیا۔ پہلے واقعہ میں ایک مسافر ٹوائلٹ میں سگریٹ پیتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ وہ نشے میں تھا اور اس نے عملہ کی بات نہیں مانی ۔ ایک اور واقعہ ایک دیگر مسافر کے ذریعہ مبینہ طور پر ایک خالی سیٹ اور ساتھی خاتون مسافر کے کمبل پر پیشاب کرنے سے متعلق ہے جب وہ بیت الخلا گئی تھی۔ ڈی جی سی اے نے ایئر انڈیا کے جوابدہ منیجر کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے کہ ان کے خلاف ان کی ریگولیٹری ذمہ داریوں کی خلاف ورزی پر انفورسمنٹ کارروائی کیوں نہ کی جائے۔ حالانکہ ڈی جی سی اے نے ایئر انڈیا کو نوٹس کا جواب دینے کے لئے دو ہفتے کا وقت دیا ہے۔ اس کی بنیاد پر آگے کی کارروائی کی جائے گی ۔
قوانین کے مطابق ایئر لائنز کی ذمہ داری ہے کہ وہ طیارے کے لینڈنگ کے 12 گھنٹے کے اندر اندر ڈی جی سی اے کو مسافروں کے بے قابو ہونے، مسافروں کے غصے، فلائٹ میں مسافروں کے ساتھ بدسلوکی کی اطلاع دیں۔ ایئر لائنز کیلئے اس واقعہ کو تین ممبران پر مشتمل اندرونی کمیٹی کے پاس بھیجنا ضروری ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔