شمالی ہند میں ریڈ الرٹ، یوپی میں رات کی بس سروس پر روک، کہر سے کئی ٹرینیں کینسل، پروازوں کو کیا گیا تبدیل

شدید کہر ہوتے ہی یوپی روڈویز کی بستیں راستوں میں بس اسٹیشن، ڈھابہ، تھانہ، پٹرول پمپ یا ٹول پلازہ پر روک دی جائیں گی۔ بسیں وہاں سے تبھی روانہ ہوں گی جب کہر ختم ہوجائے گا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | Chandigarh | Lucknow
  • Share this:
    شمالی ہند میں شدید سردی کو دیکھتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ اترپردیش، دلی، پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ سمیت کئی علاقوں میں منگل کو لگاتار دوسرے دن صبح کے وقت شدید کہر چھایا رہا۔ کم دکھائی دینے سے سڑک حادثوں میں پنجاب میں پانچ، تو یوپی میں تین لوگوں کی موت ہوئی۔

    یوپی کے وزیرٹرانسپورٹ دیاشنکر سنگھ نے کہا کہ شدید کہر کی وجہ سے ہورہے حادثوں کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے روڈ ویز بسوں کی رات کی سروس منگل سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہیں، پنجاب حکومت نے 21 جنوری تک سبھی اسکولوں کو صبح 10 بجے سے کھولنے کا حکم دیا ہے۔

    شدید کہر کی وجہ سے کئی ٹرینیں دیر سے چل رہی ہیں۔ دارالحکومت دہلی میں 70 سے زیادہ طویل مسافت کی ٹرینیں 2 سے 6 گھنٹے کی دیری سے چلیں۔ وہیں، 20 سے زیادہ جہاز 15 سے 30 منٹ کی دیری سے اڑے۔ مرادآباد میں 32 ٹرینیں کیسنل کردی گئیںَ پنجاب میں 15 ٹرینیں قریب سات گھنٹے دیری سے چلیں۔ چنڈی گڑھ و امرتسر سے دوپہر 12 بجے تک سبھی جہازوں نے تین سے چار گھنٹے کی دیری سے اڑان بھری۔ دہلی میں کم از کم درجہ حرارت سے دو ڈگری کم 6.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، جب کہ پیر کو کم از کم درجہ حرارت 7.2 ڈگری درج ہوا تھا۔ 17 دسمبر کو موسم کا سب سے کم از کم درجہ حرارت 6 ڈگری سیلسیس رہا تھا۔

    دہلی میں سرد لہر
    محکمہ موسمیات نے ہفتہ کے آخر تک سرد لہر و شدید کہر رہنے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ کہر و سرد لہر کے لیے یلو الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:
    کیرالہ کے کوچی اور گوروائر مندر میں جیو ٹرو 5 جی لانچ، وزیراعلی پنارائی وجین نے کیا افتتاح

    یہ بھی پڑھیں:
    مدھیہ پردیش : اقلیتی طلبا کے مسائل کولیکر راج بھون میں پیش کیاگیا میمورنڈم

    یوپی میں کہر ہوتے ہی راستے میں ٹھہر جائیں گی بسیں
    شدید کہر ہوتے ہی یوپی روڈویز کی بستیں راستوں میں بس اسٹیشن، ڈھابہ، تھانہ، پٹرول پمپ یا ٹول پلازہ پر روک دی جائیں گی۔ بسیں وہاں سے تبھی روانہ ہوں گی جب کہر ختم ہوجائے گا۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: