ہوم » نیوز » وطن نامہ

سماجی دوری کو اپناتے ہوئے لوگ کیسے گزار رہے ہیں اپنا خالی وقت ، آپ بھی جانیں

اس وقت کئی لوگوں کے پاس کافی سارا خالی وقت ہے ۔ ایسے میں کچھ لوگ انڈور گیمس کھیل کر اپنا وقت گزار رہے ہیں تو وہیں کچھ لوگ کتابیں پڑھ کر یا فلمیں دیکھ کر وقت گزار رہے ہیں ۔

  • Share this:
سماجی دوری کو اپناتے ہوئے لوگ کیسے گزار رہے ہیں اپنا خالی وقت ، آپ بھی جانیں
سماجی دوری کو اپناتے ہوئے لوگ کیسے گزار رہے ہیں اپنا خالی وقت ، آپ بھی جانیں

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاون کردیا گیا ہے ۔ ایسے میں لوگ اپنے گھروں میں بند ہیں اور سبھی کام گھر سے ہی کر رہے ہیں ۔ حالانکہ ایک طریقہ سے یہ اچھا بھی ہوا ہے ۔ جن لوگوں کے پاس خود کیلئے اور کنبہ کیلئے وقت نہیں بچ پاتا تھا وہ اب ساتھ میں وقت گزار رہے  ہیں ۔ اس وقت کئی لوگوں کے پاس کافی سارا خالی وقت ہے ۔ ایسے میں کچھ لوگ انڈور گیمس کھیل کر اپنا وقت گزار رہے ہیں تو وہیں کچھ لوگ کتابیں پڑھ کر یا فلمیں دیکھ کر وقت گزار رہے ہیں ۔ وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں ، جو اس وقت اپنی اور اپنے کنبہ کی کیئر کرنے میں مصروف ہیں ۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں سماجی دوری کو اپناتے ہوئے لوگ کیسے کیسے خالی وقت گزار رہے ہیں ۔


بیوٹی ٹائم


آفس میں کام کی وجہ سے جو لوگ خود کی جلد پر توجہ نہیں دے پاتے تے وہ اب خالی وقت میں اپنی خوبصورتی کو نکھارنے میں لگے ہیں ۔ کوئی گھریلو نسخوں کو آزمانے میں لگا ہے تو کوئی اسکن کیئر بیوٹی پروڈکٹس کا استعمال کررہا ہے ۔


ہابی کیلئے نکال رہے ہیں وقت

مصروف شیڈیول کی وجہ سے جو لوگ اپنی ہابی کیلئے وقت نہیں نکال پاتے تھے ، وہ اب خالی وقت میں اپنے شوق پورے کررہے ہیں ۔ کوئی پینٹنگ بنا رہا ہے تو کوئی کتابیں پڑھ رہا ہے ۔ کئی لوگ کھانا بنانے میں بھی اپنا ہاتھ آزما رہے ہیں ۔

صاف صفائی کا کام

اس خالی وقت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی لوگ گھر کی صفائی میں بھی لگے ہیں ۔ وہیں کچھ لوگ گھر کا انٹریئر چینج کررہے ہیں تو کچھ لوگ سردی کے کپڑوں کو دھونے اور سکھانے میں لگے ہیں ۔

پارٹنر کے ساتھ کوالیٹی ٹائم

اس بھاگ دوڑ بھری زندگی میں کپلس ایک دوسرے کو زیادہ وقت نہیں دے پاتے تھے ۔ ایسے میں لاک ڈاون کی وجہ سے کپلس گھر پر ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور وقت گزار رہے ہیں ۔ ایک دوسرے کے کام میں ہاتھ بٹا رہے ہیں اور کھیل کر بات چیت کررہے ہیں ۔
First published: Mar 26, 2020 07:06 PM IST