ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کسان آندولن کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ نے مغربی بنگال کے ایک کسان خاندان کو بخشا مہمان نوازی کا شرف

مغربی بنگال میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی الیکشن میں پارٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے وزیر داخلہ امت شاہ بنگال کے دو روزہ دورے پر ہیں آج مغربی مدنی پور میں عوامی جلسے سے خطاب کے ساتھ امت شاہ نے کسان کے گھر کھانا کھایا۔ ایک ایسے وقت میں جب دہلی میں کسان زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اس قانون کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

  • Share this:
کسان آندولن کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ نے مغربی بنگال کے ایک کسان خاندان کو بخشا مہمان نوازی کا شرف
کسان آندولن کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ نے مغربی بنگال کے ایک کسان خاندان کو بخشا مہمان نوازی کا شرف

کولکاتا: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سیاست کا چانکیہ سمجھے جاتے ہیں، انہیں لوگوں کو پارٹی سے جوڑنے کا ہنر آتا ہے، جس کا مظاہرہ مختلف مواقع پر دیکھنے کو ملتا ہے۔ بنگال دورے کے دوران بھی آج کچھ ایسا ہی دیکھئے کو ملا۔ کولکاتا میں قدم رکھتے ہی وزیر داخلہ نے رابندر ناتھ ٹیگور اور شیاما پرشاد مکرجی کو یاد کیا۔ وہیں سوامی وویکا نندا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے رام پرشاد بسمل اور اشفاق اللہ خان کی قربانیوں کو بھی یاد کیا۔ ساتھ ہی آج دورے کے پہلے دن ہی انہوں نے کسان کے گھر کھانا کھا کر ملک بھر میں کسانوں کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ حکومت کسانوں کے ساتھ ہے۔


مغربی بنگال میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی الیکشن میں پارٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے وزیر داخلہ امت شاہ بنگال کے دو روزہ دورے پر ہیں آج مغربی مدنی پور میں عوامی جلسے سے خطاب کے ساتھ امت شاہ نے کسان کے گھر کھانا کھایا۔ ایک ایسے وقت میں جب دہلی میں کسان زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اس قانون کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ کسانوں کی حمایت میں ملک بھر میں احتجاج کیا جارہا ہے، ان حالات میں امت شاہ نے بنگال دورے کے دوران مہمان نوازی کا شرف ایک کسان خاندان کو بخشا۔ وزیر داخلہ نے بیلی جوری میں مقامی کسان سناتن سنگھ کی رہائش گاہ گئے اور گھر کے فرش پر بیٹھ کر وہاں کھانا کھایا کسان خاندان وزیر داخلہ کی مہمان نوازی سے کافی خوش ہیں جبکہ بنگالی پکوان سے کی گئی مہمان نوازی کا وزیر داخلہ نے بھی خوب لطف اٹھایا۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 20, 2020 12:07 AM IST