اپنا ضلع منتخب کریں۔

    لاک ڈاٶن کےدوران عوامی خدمت سے جڑے اساتذہ کو بنگال میں ملےگا انعام

    مغربی بنگال کے محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے درمیان مڈ ڈے میل کی تقسیم، آن لائن کلاس اور طلبا کو کلچرل اور سماجی کاموں میں حصہ لینے کیلئے حوصلہ افزائی کرنے والے ٹیچروں کو ایوارڈ سے نوازا جائےگا۔

    • Share this:
    کولکاتا: کورونا واٸرس جیسی وبا اور اس سے بچاٶ کے لٸے کٸے گٸے لاک ڈاٶن کو عالمی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جاٸےگا۔ کورونا نے دنیا کو متاثرکیا، لاک ڈاٶن سے عالمی معیشیت کو نقصان پہنچا۔ وہیں ہمارے ملک میں لاک ڈاٶن نے عوامی زندگی پر خاصا اثر ڈالا۔ لوگ معاشی طور پر مجور ہوٸے، بے بس ہوٸے جس کا اعتراف خود سرکاری سطح پر بھی کیا گیا۔ ان حالات میں ہم نے بدحالی اور بےبسی کی ہزاروں تصویروں کے ساتھ آپسی اتحاد، بھاٸی چارہ، مدد اور ہمدردی کی تصویریں بھی دیکھیں۔ وہیں بنگال میں لاک ڈاٶن کے ساتھ امفان طوفان نے کافی تباہی مچاٸی حالات ایسے ہوٸے کے خود وزیر اعظم نے بنگال کا دورہ کیا اور مدد کا اعلان کیا۔

    بنگال میں جہاں ایک جانب تباہی مچی وہیں ہزاروں لوگوں کو ایک دوسرے کی مدد کرتے بھی دیکھا گیا حکومت نے اب ایسے اساتذہ کو انعامات سے نوازنےکا فیصلہ کیا ہے، جو لاک ڈاٶن اور امفان طوفان کی تباہی کے دوران عوامی خدمت میں پیش پیش رہے تھے۔ بنگال حکومت نے 40  اساتذہ کو شکشا رتن (تعلیم رتن) دینےکا اعان کیا یے، جو امفان طوفان اور لاک ڈاٶن میں پیش پیش رہے تھے۔ یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کو شکشا رتن سے نوازا جاٸے گا۔

    بنگال میں جہاں ایک جانب تباہی مچی وہیں ہزاروں لوگوں کو ایک دوسرے کی مدد کرتے بھی دیکھا گیا حکومت نے اب ایسے اساتذہ کو انعامات سے نوازنےکا فیصلہ کیا ہے۔
    بنگال میں جہاں ایک جانب تباہی مچی وہیں ہزاروں لوگوں کو ایک دوسرے کی مدد کرتے بھی دیکھا گیا حکومت نے اب ایسے اساتذہ کو انعامات سے نوازنےکا فیصلہ کیا ہے۔

    مغربی بنگال کے محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے درمیان مڈ ڈے میل کی تقسیم، آن لائن کلاس اور طلبا کو کلچرل اور سماجی کاموں میں حصہ لینے کیلئے حوصلہ افزائی کرنے والے ٹیچروں کو ایوارڈ سے نوازا جائےگا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق 5 ستمبر کو یوم اساتذہ کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا جائےگا، جس میں پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اور مدرسہ کے 40 اساتذہ کو ایوارڈ سے نوازا جائےگا اور اس موقع پر منعقدہ تقریب سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی خطاب کریں گی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 10 اگست تک اساتذہ اس کیلئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ ایوارڈ کے مستحق اساتذہ کی نشاندہی کرتے وقت کورونا بحران کے وقت اساتذہ کے کردار کی جانچ کی جائے گی کہ انہوں نے مڈڈے میل کی تقسیم، آئن لائن کلاسیس اور طلبا کی حوصلہ افزائی میں کیا کردار ادا کیا ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: