உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دوارکا شاردا پیٹھ کے شنکرآچاریہ سوروپانند سرسوتی کا 99 سال کی عمر میں انتقال

    دوارکا شاردا پیٹھ کے شنکرآچاریہ سوروپانند سرسوتی کا 99 سال کی عمر میں انتقال

    دوارکا شاردا پیٹھ کے شنکرآچاریہ سوروپانند سرسوتی کا 99 سال کی عمر میں انتقال

    دوارکا شاردا پیٹھ کے شنکرآچاریہ سوروپانند سرسوتی کا مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور میں انتقال ہوگیا ۔ 99 سال کے شنکرآچاریہ سوروپانند پچھلے کافی دنوں سے بیمار چل رہے تھے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Madhya Pradesh | Uttar Pradesh
    • Share this:
      نرسنگھ پور : دوارکا شاردا پیٹھ کے شنکرآچاریہ سوروپانند سرسوتی کا مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور میں انتقال ہوگیا ۔ 99 سال کے شنکرآچاریہ سوروپانند پچھلے کافی دنوں سے بیمار چل رہے تھے ۔ انہوں نے ہفتہ دوپہر تین بجے کے قریب اپنے آشرم میں آخری سانس لی ۔ انہیں سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے پچھلے دنوں جبل پور کے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا ۔ سوروپا نند سرسوتی کی پیدائش دو ستمبر 1924 کو ہوئی تھی اور وہ دوارکا اور جیوترمٹھ پیٹھ کے شنکرآچاریہ تھے ۔ ان کی موت سے ملک میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: گیانواپی کیس میں کل آئے گا کورٹ کا فیصلہ، جانئے کس نکتے پر رہے گی توجہ مرکوز


      سوامی سوروپا نند سرسوتی کروڑوں سناتن ہندووں کے عقیدے کے ستون تھے ۔ جگدگرو شنکرآچاریہ سوامی سوروپا نند سرسوتی دو مٹھوں ( دوارکا اور جیوترمٹھ) کے شنکر آچاریہ تھے ۔ سوامی سوروپانند سرسوتی کی پیدائش مدھیہ پردیش کے سیونی ضلع میں جبل پور کے پاس دگھوری گاوں میں براہمن کنبہ میں ہوئی تھی ۔ ان کے والدین نے ان کا نام پوتھیرام اپادھیائے رکھا تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: غلام نبی آزاد نےکہا- آرٹیکل 370 نہ میں واپس دلا سکتا ہوں، نہ کانگریس، نہ پواراور نہ ممتا


      صرف نو سال کی عمر میں انہوں نے گھر چھوڑ کر مذہب کا سفر شروع کردیا تھا ۔ اس دوران وہ اترپردیش کے کاشی بھی پہنچے اور یہاں انہوں نے شری سوامی کرپاتری مہاراج وید ۔ ویدانگ ، شاستروں کی تعلیم حاصل کی ۔

      سال 1942 کے اس دور میں وہ صرف 19 سال کی عمر میں انقلابی سادھو کے طور پر مشہور ہوگئے تھے ، کیونکہ اس وقت ملک میں انگریزوں سے آزادی کی لڑائی چل رہی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: