India China Tension:چین مسئلے پر جئے شنکر نے کہا-سرحد پر حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، تو ہمارے تعلقات معمول پر نہیں آئیں گے
India China Tension: جے شنکر نے مزید کہا کہ میں نے 2020 اور 2021 میں کہا تھا اور آج پھر کہہ رہا ہوں کہ ہمارے تعلقات معمول پر نہیں ہیں۔ اگر سرحد پر حالات نارمل نہیں ہیں تو یہ نارمل نہیں رہ سکتے۔
India China Tension: جے شنکر نے مزید کہا کہ میں نے 2020 اور 2021 میں کہا تھا اور آج پھر کہہ رہا ہوں کہ ہمارے تعلقات معمول پر نہیں ہیں۔ اگر سرحد پر حالات نارمل نہیں ہیں تو یہ نارمل نہیں رہ سکتے۔
India China Tension:ہندوستان اور چین کے معاملے پر وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ ہم نے اپنا موقف برقرار رکھا ہے کہ اگر چین سرحدی علاقوں میں امن کو خراب کرتا ہے تو اس سے ہمارے تعلقات متاثر ہوں گے۔ ہمارے تعلقات نارمل نہیں ہیں، وہ نارمل نہیں ہو سکتے کیونکہ سرحدی حالات نارمل نہیں ہیں۔
جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان مسلسل اپنے موقف پر قائم ہے کہ اگر چین سرحدی علاقوں میں امن کو خراب کرتا ہے یا قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس سے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر ہوں گے۔ جے شنکر نے کہا کہ ہم نے کمانڈر سطح پر 15 دور کی بات چیت کی ہے۔ ان جگہوں سے انخلاء کے حوالے سے دونوں فریقین کی جانب سے کئی اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ ہم نے ان پر عمل درآمد بھی شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی کچھ جگہیں ایسی ہیں جہاں سے وہ پیچھے نہیں ہٹے ہیں۔ حالانکہ، ہم اس موقف پر قائم ہیں کہ اگر چین سرحدی علاقوں میں امن خراب کرے گا تو اس سے تعلقات متاثر ہوں گے۔ جے شنکر دو سال قبل لداخ میں جھڑپ کے بعد چین کے ساتھ تعلقات میں تناؤ سے متعلق ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔
جے شنکر نے مزید کہا کہ میں نے 2020 اور 2021 میں کہا تھا اور آج پھر کہہ رہا ہوں کہ ہمارے تعلقات معمول پر نہیں ہیں۔ اگر سرحد پر حالات نارمل نہیں ہیں تو یہ نارمل نہیں رہ سکتے۔ سرحدی صورتحال ابھی تک نارمل نہیں ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ انتہائی کشیدہ صورتحال ہے۔ یہ ایک خطرناک صورتحال بھی ہو سکتی ہے، اس لیے ہم بات چیت کر رہے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔