مرکزی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے ہفتہ کو کہا ہے کہ مرکزی حکومت شما مشرق میں رابطے اور بنیادی ڈھانچے میں بہتری کے لیے کام کررہی ہے۔ جئے شنکر نے شمال مشرق میں کنیکٹیویٹی میں بہتری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ وسیع دنیا کے لیے ایک باب الداخلہ کھولے گا۔
شمال مشرق کی ترقی کو اولین ترجیح دے رہی ہے حکومت جئے شنکر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا، آج دوپہر امپھال میں تجارتی طبقے کے ساتھ بات چیت کرکے مسرت حاصل ہوئی۔ مودی حکومت منی پور سمیت شمال مشرق کی ترقی کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ یہ وسائل اور دھیان دونوں میں دکھائی دیتا ہے۔‘
Delighted to interact with the business community in Imphal today afternoon.
Modi Government is giving utmost priority to the development of the North East, including Manipur. It is visible in both resources and attention.
کنیکٹیویٹی میں بہتری کے لیے کررہے ہیں کام وزیرخارجہ نے آگے کہا، ’یقین دیا کہ ہم شمال مشرق اور وسیع دنیا میں کنیکٹیویٹی میں بہتری کرنے اور عالمی منڈی اور کام کی جگہ تک اس کی پہنچ کا دائرہ بڑھانے کے لیے کام کررہے ہیں۔ جاریہ پروجیکٹروں میں تیزی لانے سمیت میانمار اور بنگلہ دیش سے متعلق اہم چیلنجز پر بات چیت کی۔‘
دوروزہ دورہ پر امپھال پہنچے وزیر خارجہ دو روزہ دورہ پر منی پور کے دارالحکومت امپھال پہنچے وزیرخارجہ نے ہفتہ کی شام شہر کے کلاسک گرانڈے میں منعقدہ ایک مذاکرات میں حصہ لیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی جی20 صدارت کی خوشی منی پور سمیت پورے ملک میں مختلف مقامات پر منائی جائے گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔