اپنا ضلع منتخب کریں۔

    وزیرخارجہ جئے شنکر نے کہا-چیلنجوں کے سامنے کسی کے دباو میں نہیں آئے گا ہندوستان، سلامتی کے لیے کرے گا سب کچھ

    وزیر خارجہ ایس جے شنکر (فائل فوٹو)

    وزیر خارجہ ایس جے شنکر (فائل فوٹو)

    مرکزی وزیر نے زور دے کر کہا کہ اگر 1947 میں تقسیم ہند نہیں ہوا ہوتا تو ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا ملک ہوتا نہ کہ چین۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Tamil Nadu, India
    • Share this:
      پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کےک واقعات اور چین کے ساتھ جارحانہ جھڑپ پر ہماری جوابی کارروائی ے دکھایا ہے کہ ہندوستان سرحد پار کے چیلنجوں کے سامنے کسی کے دباو میں نہیں آئے گا۔ یہ بات وزیرخارجہ ایس جئے شنکر نے ہفتہ کو کہی۔ وزیرخارجہ تمل ہفتہ وار ’تغلق‘ کی 53ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ جئے شنکر نے کہا کہ سبھی ملکوں میں قومی سلامتی کا امتحان ہورہا ہے، لیکن ہندوستان کا حصہ مناسب سے زیادہ رہا ہے۔ ان میں شدت پسندی اور جنگ سے لے کر سرحد پار دہشت گردی، خاص طور پر دہشت گردی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواداری کے ہندوستان کے دیرینہ نقطہ نظر نے دہشت گردی کو معمول پر لانے کا خطرہ پیدا کر دیا ہے۔

      ہندوستان اپنی سلامتی یقینی بنانے کے لیے سب کچھ کرے گا: جئے شنکر
      انہوں نے 2019 میں پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے جواب میں فضائیہ کی جانب سے کیے گئے بالاکوٹ ہوائی حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک اپنی سلامتی یقینی بنانے کے لیے سب کچھ کرے گا۔ شمالی سرحدوں پر چین طاقت کے زور پر بار بار صورتحال کو بدلنے کی کوشش کررہا ہے۔ کوویڈ-19 کے باوجود چین کی سازش کا ہم نے مضبوطی سے جواب دیا ہے۔ دشوار گزار خطوں اور سخت حالات میں سرحدوں پر تعینات ہمارے ہزاروں فوجی انتھک محنت سے اپنا کام کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت باہمی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے دوسرے ممالک کے ساتھ مضبوط اقتصادی اور تزویراتی تعلقات قائم کر رہی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:
      پھر شدید سردی، یوپی، پنجاب اور بہار میں پانچ دن چلے گی سرد لہر، رہے گا شدید کہر

      ۔۔۔تو ہندوستان ہوتا دنیا کا سب سے بڑا ملک
      مرکزی وزیر نے زور دے کر کہا کہ اگر 1947 میں تقسیم ہند نہیں ہوا ہوتا تو ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا ملک ہوتا نہ کہ چین۔ تقسیم کی وجہ سے ملک کے کئی حصے الگ ہوگئے جس نے ہندوستان کا قد چھوٹا کردیا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: