உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    YouTube ہر مہینے سات لاکھ روپے سے زیادہ کمائی کرنے کا دے رہا ہے موقع ، جانئے کیسے اٹھا سکتے ہیں فائدہ

    YouTube ہر مہینے سات لاکھ روپے سے زیادہ کمائی کرنے کا دے رہا ہے موقع ، جانئے کیسے اٹھا سکتے ہیں فائدہ

    یوٹیوب (YouTube) ، ہندوستان سمیت کئی ممالک میں شارٹس ایپ (YouTube Shorts) کیلئے دس کروڑ ڈالر کا بڑا فنڈ جاری کرنے جارہا ہے ۔ اس سے یوٹیوب کرئیٹرس شارٹس کے ویوز اور انگیجمنٹ کی بنیاد پر ہر مہینے دس ہزار ڈالر تک کی کمائی کرسکتے ہیں ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : یوٹیوب چینی ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کی طرز پر اپنا الگ شارٹس ایپ لانچ کررہا ہے ۔ یوٹیوب ہندوستان سمیت کئی ممالک میں شارٹس ایپ کیلئے دس کروڑ ڈالر کا بڑا فنڈ جاری کرنے جارہا ہے ۔ اس سے مالی سال 2021 ۔ 22 کے دوران یوٹیوب کرئیٹرس شارٹس کے ذریعہ ہر مہینے 7400 روپے ( 100 ڈالر ) سے لے کر 740000 روپے ( 10 ہزار ڈالر) تک کی کمائی کرسکتے ہیں ۔ یہ ادائیگی شارٹس کے ویوز اور انگیجمنٹ کی بنیاد پر کی جائے گی ۔ جولائی 2021 کے دوران یہ فنڈ چنندہ ممالک میں دسیتاب ہوگیا ہے، جن میں ہندوستان ، برازیل ، جاپان ، روس، برطانیہ ، امریکہ ، جنوبی افریقہ ، نائیجیریا ، انڈونیشا اور میکسیکو شامل ہیں ۔

      یوٹیوب نے کہا ہے کہ ہر مہینے ہم اس دس کروڑ ڈالر کے فنڈ سے ادائیگی کا دعوی کرنے کیلئے ہزاروں کرئیٹرس تک پہنچیں گے ۔ یہ فنڈ یوٹیوب پر شارٹس کیلئے مونیٹائزیشن ماڈل بنانے میں مدد کرے گا ۔ یہ صرف یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں کرئیٹرس تک محدود نہیں ہے ۔ کوئی بھی کرئیٹر اس میں حصہ لے سکتا ہے ۔ شارٹس فنڈ کے لانچ کے ساتھ کرئیٹرس اور فنکار کو اب یوٹیوب پر ہر مہینے موٹی کمائی کرنے کا موقع ملے گا ۔ یوٹیوب کے چیف بزنس افسر رابرٹ کنکل نے کہا کہ کرئیٹرس کی کمائی کی جڑ میں اشتہارات ہوتے ہیں ۔ کرئیٹرس کو یوٹیوب پر اشتہارات سے ہونے والی کمائی کا سب سے زیادہ حصہ ملتا ہے ۔

      یوٹیوب پریمیم پیڈ سبسکرپشن ہے ، جو اراکین کو یوٹیوب میوزک ایپ کیلئے ایڈ فری کنٹینٹ ، بیک گراونڈ پلے بیک ، ڈاون لوڈ اور پریمیم کنٹینٹ تک رسائی دستیاب کراتا ہے ۔ کمپنی نے کہا کہ سبسکرپشن ریوینیو کا بڑا حصہ یوٹیوب پارٹنرس کو ملتا ہے ۔ چینل ممبر شپ کے ساتھ کرئیٹر ان شائقین کو خصوصی سہولیات اور کنٹینٹ دستیاب کراسکتے ہیں ، جو کرئیٹر کی جانب سے طے قیمت پر ماہانہ ادائیگی کرنے والے رکن کے طور پر اپنے چینل میں شامل ہوتے ہیں ۔

      اس کے علاوہ سپر چیٹ نام کا مونیٹائزیشن فیچر چیٹ اسٹریم میں ہائی لائٹ کیا گیا میسیج ہے ، جو اپنے پسندیدہ کرئیٹر کی توجہ اپنی جانب کھینچے گا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: