دہلی – این سی آر سمیت پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے ، پاکستان میں تھا مرکز

زلزلہ کی وجہ سے لوگوں میں دہشت پھیل گئی اور لوگ اپنے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ۔ پاکستان سے متصل ہونے کی وجہ سے جموں و کشمیر میں یہ جھٹکا زیادہ تیز محسوس کیا گیا ۔

Sep 24, 2019 05:18 PM IST | Updated on: Sep 24, 2019 06:50 PM IST
دہلی – این سی آر سمیت پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے ، پاکستان میں تھا مرکز

دہلی – این سی آر سمیت پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے ، پاکستان کے راولپنڈی میں تھا مرکز

دہلی اور قومی دارالحکومت علاقہ (این سی آر) سمیت پورے شمالی ہندوستان میں منگل کو 4:31 منٹ پر زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 تھی۔ زلزلہ کا مرکز ہندوستان -پاکستان (جموں و کشمیر) سرحد پر 32.9 ڈگری شمالی طول البلد اور 73.7 ڈگری مشرقی طول البلد پر زمین کی سطح سے 40 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

زلزلہ کی وجہ سے لوگوں میں دہشت پھیل گئی اور لوگ اپنے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ۔ پاکستان سے متصل ہونے کی وجہ سے جموں و کشمیر میں یہ جھٹکا زیادہ تیز محسوس کیا گیا ۔ تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے ۔

Loading...