ہوم » نیوز » وطن نامہ

Earthquake : لداخ کے بعد جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش میں بھی زلزلے کے جھٹکے

لداخ میں ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ تاہم زلزلے سے کسی بھی جانی یا مالی نقصان ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

  • Share this:
Earthquake : لداخ کے بعد جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش میں بھی زلزلے کے جھٹکے
علامتی تصویر

لداخ یونین ٹریٹری میں جمعرات کو زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی ہے تاہم زلزلے سے کسی بھی جانی یا مالی نقصان ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق لداخ میں جمعرات کو دوپہر کے وقت قریب ایک بج کر 11 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.6 ریکارڈ ہوئی ہے۔ زلزلے کا مرکز کرگل کا کوئی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 90 کلو میٹر درج ہوئی ہے۔



زلزلے کے جھٹکے لداخ کے علاوہ جموں وکشمیر کے کچھ علاقوں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔ دوپہر دو بج کرد و منٹ پر آئے اس زلزلے کے شدت 3.6 تھی ۔ علاوہ ازیں ہماچل پردیش کے بھی کچھ حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ واضح رہے کہ لداخ اور جموں کشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس وبا کے درمیان تقریبا ہر دن ملک کی کسی نہ کسی ریاست میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جارہے ہیں ۔ خاص کر شمالی اور مشرقی ہندوسان میں مسلسل زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جارہے ہیں ۔ جموں و کشمیر میں گزشتہ ایک ماہ کے دور پانچ مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جاچکے ہیں ۔ گزشتہ ہفتہ میزوم میں مسلسل تین دنوں تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ۔
First published: Jul 02, 2020 03:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading