منی پور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کی جانب سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق منی پور کے دارالحکومت امپھال سے 38 کلومیٹر مشرق میں 4.6 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کی شدت کم ہونے کی وجہ سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ معلومات کے مطابق زلزلے کا مرکز منی پور کا اکھرول تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔
منی پور میں ایک ہفتے پہلے بھی زلزلے کے جھٹکے لگے تھے۔ گزشتہ 10 دسمبر کو 33 منٹ کے اندر تین ریاستوں میں زمین دہل گئی تھی۔ مہاراشٹر، ہماچل اور منی پور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ حالانکہ ری ایکٹر اسکیل پر اس کی شدت کافی کم درج کی گئی تھی۔ زلزلے کی شدت 3.1 درج کی گئی تھی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔