نئی دہلی: ہندوستان میں ایک بار پھر زمین ہل گئی ہے۔ گزشتہ دنوں میں دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے کئی علاقوں کو ہلا دینے والے زلزلے نے اس بار اروناچل پردیش کے لوگوں کو جھٹکا دیا ہے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، اروناچل پردیش کے لیپا راڈا ضلع میں واقع بسر علاقے میں آج صبح 9.55 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
بتایا گیا کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.7 تھی اور اس زلزلے کا مرکز بصر سے جنوب مشرقی سمت میں 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ فی الحال اس زلزلے میں کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ حالانکہ لوگوں نے اس زلزلے کے جھٹکوں کو بخوبی محسوس کیا اور گھروں میں چیزیں ہلتی ہوئیں دیکھیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے قبل سنیچر کو نیپال میں 5.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کے جھٹکے دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) سے لے کر اتراکھنڈ تک محسوس کیے گئے تھے۔ یہ زلزلہ اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ سے 101 کلومیٹر مشرق-جنوب مشرق میں آیا۔ نیپال کے نیشنل زلزلہ نگرانی اور تحقیقی مرکز کے مطابق، زلزلے کا مرکز 29.28 ڈگری شمالی عرض البلد اور 81.20 ڈگری مشرقی طول بلد میں بجہنگ ضلع کے پٹادیبل میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ نیپال میں ایک ہفتے میں یہ تیسرا زلزلہ ہے اور اس کا اثر بہار سمیت ہندوستان کے کئی حصوں میں بار بار محسوس کیا گیا۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔