اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اب انڈومان-نکوبار میں محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے،4.3 رہی زلزلے کی شدت

    اب انڈومان-نکوبار میں محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے،4.3 رہی زلزلے کی شدت

    اب انڈومان-نکوبار میں محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے،4.3 رہی زلزلے کی شدت

    لائٹ کیٹگری کے زلزلے 4.0 سے 4.9 شدت والے ہوتے ہیں جو پوری دنیا میں ایک سال میں تقریباً 6200 مرتبہ ری ایکٹر اسکیل پر درج کیے جاتے ہیں۔ ان جھٹکوں کو محسوس کیا جاتا ہے اور ان سے گھر کے سامان ہلتے نظر آتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Andaman & Nicobar Islands, India
    • Share this:
      انڈومان اور نکوبار میں 10 نومبر رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سسمالوجی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح قریب 2:29 بجے محسوس کیے گئے۔ ری ایکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 بتائی گئی ہے۔ نیشنل سینٹر فار سسمالوجی نے زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔

      کیسے آتا ہے زلزلہ؟
      زلزلے کے آنے کی اہم وجہ زمین کے اندر پلیٹوں کا ٹکرانا ہے۔ زمین کے اندر سات پلیٹس ہوتی ہیں جو لگاتار گھومتی رہتی ہیں۔ جب یہ پلیٹیں کسی جگہ پر آپس میں ٹکراتی ہیں، تو وہاں فالٹ لائن زون بن جاتا ہے اور سطح کے کونے مڑ جاتے ہیں۔ سطح کے کونے مڑنے کی وجہ سے وہاں دباو بنتا ہے اور پلیٹس ٹوٹنے لگتی ہیں۔ ان پلیٹس کے ٹوٹنے سے اندر کی انرجی باہر آنے کا راستہ کھوجتی ہے، جس کی وجہ سے زمین ہلتی ہے اور ہم اسے زلزلہ مانتے ہیں۔


      زلزلے کی شدت
      ری ایکٹر اسکیل پر 2.0 سے کم شدت والے زلزلے کو مائیکرو زمرے میں رکھا جاتا ہے اور یہ زلزلہ محسوس نہیں کیے جاتے۔ ری ایکٹر اسکیل پر مائیکرو کیٹگری کے 8000 زلزلے دنیا بھر میں روزانہ درج کیےی جاتے ہیں۔ اسی طرح 2.0 سے 2.9 شدت والے زلزلے کو کمتر زمرے میں رکھا جاتا ہے۔ ایسے 1000 زلزلے ہر روز آتے ہیں اسے بھی عام طور پر ہم محسوس نیہں کرپاتے ہیں۔ ویری لائٹ کیٹگری کے زلزلے 3.0 سے 3.9 شدت والے ہوتے ہیں، جو ایک سال میں 49000 مرتبہ درج کیے جاتے ہیں۔ انہیں محسوس تو کیا جاتا ہے لیکن شائد ہی ان سے کوئی نقصان پہنچتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      آسام میں اسکول ٹیچرس کی 8000 خالی آسامیوں کوکیا گیا ختم! آخر کیا ہیں وجوہات؟ جانیے تفصیلات

      یہ بھی پڑھیں:
      ممبئی : جیل میں بند سنجے راوت کو ملی بڑی راحت، منی لانڈرنگ کیس میں ملی ضمانت

      لائٹ کیٹگری کے زلزلے 4.0 سے 4.9 شدت والے ہوتے ہیں جو پوری دنیا میں ایک سال میں تقریباً 6200 مرتبہ ری ایکٹر اسکیل پر درج کیے جاتے ہیں۔ ان جھٹکوں کو محسوس کیا جاتا ہے اور ان سے گھر کے سامان ہلتے نظر آتے ہیں۔ حالانکہ ان سے نہ کے برابر ہی نقصان ہوتا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: