دہلی-این سی آر سمیت پورے شمالی ہند میں منگل کی دیر رات زلزلے کے تیز جھٹکے لگے۔ دو مرتبہ تیز جھٹکے لگنے سے کئی کالونیوں اور محلوں میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے دیر رات 1:58 بجے محسوس کیے گئے۔ کچھ وقت رک کر دو مرتبہ جھٹکے لگنے سے نیند میں سوئے لوگ بھی جاگ گئے اور گھروں سے باہر نکل آئے۔ وہیں زلزلے کا مرکز رہے نیپال میں تین لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ڈوٹی ضلع میں ایک گھر گرنے سے ان لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
بے حد گھبرائے لوگوں میں سے کچھ نے اپنے گھروں اور دیواروں کو چیک کرنا شروع کردیا۔ کچھ دیر میں زلزلہ کی اطلاع ایک دوسرے کو بتانے اور اس کی تصدیق کرنے کے لیے لوگوں کے فون بجتے رہے۔ اطلاع کے مطابق، زلزلے کی شدت 6.3 سے زیادہ تھی۔ دلی این سی آر کے علاوہ اترپردیش اور اتراکھنڈ کے آس پاس کے اضلاع میں بھی لوگوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔
نیشنل سینٹر فار سسمالوجی کے مطابق اس کا مرکز نیپال کے منی پور میں زمین سے 10 کلومیٹر نیچے تھا۔ بتادیں کہ شمالی ہند میں محض پانچ گھنٹے کے اندر دوسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے منگل کی رات 8:52 پر لکھنو سمیت یو پی کے کئی حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اس کی شدت ری ایکٹر پیمانے پر 4.9 بتائی گئی تھی۔ وہیں نیپال میں یہ منگل کو تیسرا زلزلے کا جھٹکا رہا۔
بتادیں کہ زلزلے کے جھٹکے یوپی کے لکھنو، مرادآباد، میرٹھ، بریلی دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔ وہیں این سی آر کے فرید آباد، گروگرام، گریٹر نوئیڈا میں بھی جھٹکے محسوس کیے گ ئے۔ اس دوران کئی مقامات سے لوگوں کے بیڈ تک ہلنے کی خبر آئی ہے۔ حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ ان مقامات سے کسی طرح کے حادثے کی خبر سامنے نہیں آئی۔
لوگوں کے ردعمل نوئیڈا میں رات میں کام کرنے والے عینی شاہدین نے بتایا کہ میں آفس میں تھا جب میری سیٹ ہلنے لگی۔ آفس میں زلزلے کا الارم بج گیا، جس کے بعد ہم وہاں سے باہر نکل آئے۔ ہم لوگ بھگ 10 منٹ کے بعد واپس اندر گئے۔
نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ایک ٹیکسی چلانے والے نے بتایا کہ میں سوار لے کر جارہا تھا، تبھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ کار میں سوار ، سواری اتر گئی۔ ہم نے تھوڑے وقت کے لئے جھٹکے محسوس کیے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔