منی پور کے اُکھرول میں ہفتہ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سسمالوجی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح تقریباً 06:14:55 بجے محسوس کیے گئے۔ ری ایکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.0 درج کی گئی ہے۔ نیشنل سینٹر فار سسمالوجی نے زلزلے سے کسی جان و مال کے نقصان کی تصدیق نہیں کی ہے۔
اس سے پہلے اس سال 31 جنوری کو صبح صبح تیز زلزلے کے جھٹکوں سے منی پور میں خوف کی لہر دوڑ گئی تھی۔ لوگ ڈر کر گھروں سے باہر نکل گئے تھے۔ ری ایکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 4.5 درج کی گئی تھی۔ نیشنل سینٹر فار سسمالوجی نے بتایا کہ ریاست کے کمجونگ علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ۔ جانکاری یہ بھی تھی کہ زلزلے کے جھٹکے صبح 10 بج کر 20 منٹ پر محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کا مرکز 67 کلومیٹر گہرائی میں درج کیا گیا تھا۔
An earthquake of magnitude 4.0 occurred today at 06:14:55 IST; Latitude: 25.13 & Longitude: 94.67, Depth: 10 Km, Location: Ukhrul, Manipur, India: National Center for Seismology pic.twitter.com/ll6Bk3y3Cx
کیسے آتا ہے زلزلہ؟ زلزلے کے آنے کی اہم وجہ زمین کے اندر پلیٹوں کا ٹکرانا ہے۔ زمین کے اندر سات پلیٹس ہوتی ہیں جو لگاتار گھومتی رہتی ہیں۔ جب یہ پلیٹیں کسی جگہ پر آپس میں ٹکراتی ہیں، تو وہاں فالٹ لائن زون بن جاتا ہے اور سطح کے کونے مڑ جاتے ہیں۔ سطح کے کونے مڑنے کی وجہ سے وہاں دباو بنتا ہے اور پلیٹس ٹوٹنے لگتی ہیں۔ ان پلیٹس کے ٹوٹنے سے اندر کی انرجی باہر آنے کا راستہ کھوجتی ہے، جس کی وجہ سے زمین ہلتی ہے اور ہم اسے زلزلہ مانتے ہیں۔
زلزلے کی شدت ری ایکٹر اسکیل پر 2.0 سے کم شدت والے زلزلے کو مائیکرو زمرے میں رکھا جاتا ہے اور یہ زلزلہ محسوس نہیں کیے جاتے۔ ری ایکٹر اسکیل پر مائیکرو کیٹگری کے 8000 زلزلے دنیا بھر میں روزانہ درج کیےی جاتے ہیں۔ اسی طرح 2.0 سے 2.9 شدت والے زلزلے کو کمتر زمرے میں رکھا جاتا ہے۔ ایسے 1000 زلزلے ہر روز آتے ہیں اسے بھی عام طور پر ہم محسوس نیہں کرپاتے ہیں۔ ویری لائٹ کیٹگری کے زلزلے 3.0 سے 3.9 شدت والے ہوتے ہیں، جو ایک سال میں 49000 مرتبہ درج کیے جاتے ہیں۔ انہیں محسوس تو کیا جاتا ہے لیکن شائد ہی ان سے کوئی نقصان پہنچتا ہے۔
لائٹ کیٹگری کے زلزلے 4.0 سے 4.9 شدت والے ہوتے ہیں جو پوری دنیا میں ایک سال میں تقریباً 6200 مرتبہ ری ایکٹر اسکیل پر درج کیے جاتے ہیں۔ ان جھٹکوں کو محسوس کیا جاتا ہے اور ان سے گھر کے سامان ہلتے نظر آتے ہیں۔ حالانکہ ان سے نہ کے برابر ہی نقصان ہوتا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔