پنجاب کے کئی شہروں میں محسوس ہوئے زلزلے کے جھٹکے، ری ایکٹر اسکیل پر 4.1 رہی شدت
پنجاب کے کئی شہروں میں محسوس ہوئے زلزلے کے جھٹکے، ری ایکٹر اسکیل پر 4.1 رہی شدت
گزشتہ ہفتے دہلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ دہلی کو زلزلے کے لحاظ سے حساس سمجھا جاتا ہے۔ دو روز قبل بھی پنجاب کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پنجاب کے امرتسر سے 145 کلو میٹر شمال مغرب میں آج علی الصبح قریب 3.42 بجے 4.1 شدت کا زلزلہ آیا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلے کی گہرائی زمین سے 120 کلومیٹر نیچے تھی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ شمالی ہندوستان میں پچھلے کچھ دنوں میں کئی بار زلزلے کے جھٹکے آچکے ہیں۔
گزشتہ ہفتے دہلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ دہلی کو زلزلے کے لحاظ سے حساس سمجھا جاتا ہے۔ دو روز قبل بھی پنجاب کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ گزشتہ 12 اکتوبر کی رات 8 سے 8:15 کے درمیان تقریباً 30 سے 40 سیکنڈ تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ چنڈی گڑھ اور پنجاب کے علاوہ پوری دہلی این سی آر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں:
ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.4 ناپی گئی تھی۔ اسی دن صبح کے وقت رشی کیش (اتراکھنڈ) میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔