ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مظفرپور میں بھیانک سڑک حادثہ: ٹریکٹر اور اسکارپیو کی شدید ٹکر میں 11 افراد کی موت

پولیس ذرائع نے بتایا کہ قومی شاہراہ 28 پر نرسنڈہ سے آگے سرمس پور ہیلتھ کیئر کے سامنے ٹریکٹر اور اسکارپیو کی شدید ٹکر سے 11 افراد کی موت ہو گئی۔

  • Share this:
مظفرپور میں بھیانک سڑک حادثہ: ٹریکٹر اور اسکارپیو کی شدید ٹکر میں 11 افراد کی موت
مظفرپور میں بھیانک سڑک حادثہ: ٹریکٹر اور اسکارپیو کی شدید ٹکر میں 12 افراد کی موت

مظفر پور۔ بہار میں ضلع مظفر پور کے کانٹی تھانہ علاقہ کے سرمس پور کے نزدیک آج شدید سڑک حادثے میں 11 افراد کی موت ہو گئی جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ قومی شاہراہ 28 پر نرسنڈہ سے آگے سرمس پور ہیلتھ کیئر کے سامنے ٹریکٹر اور اسکارپیو کی شدید ٹکر سے 11 افراد کی موت ہو گئی۔ تمام مہلوکین ضلع بکسر میں ’ہر گھر نل کا جل ‘اسکیم کے تحت پائپ لائن بچھانے کا کام کرتے تھے اور ہولی کا تہوار منانے کے لئے گھر واپس لوٹ رہے تھے ۔



ذرائع نے بتایا کہ مہلوکین میں رامبلن سہنی اور دھرو نارائن سہنی کی شناخت ہو گئی ہے جبکہ دیگر کی شناخت کی جا رہی ہے۔ تمام مظفر پور ضلع کے هتھوڑی کے سمری گاؤں کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے شری کرشن میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ اسکارپیو اور ٹریکٹر کے درمیان ٹکر اس قدر زبردست تھی کہ کار کے پرخچے اڑ گئے اور کئی لوگوں کی موت جائے وقوع پر ہی ہو گئی۔ اس حادثہ کی خبر ملنے کے بعد موقع پر سینکڑوں لوگ پہنچ گئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے سڑک جام کر دیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسکارپیو میں تقریباً 14 لوگ سوار تھے اور وہ اتر پردیش کی جانب سے آ رہے تھے۔ مظفر پور پہنچتے ہی اسکارپیو کی ٹریکٹر سے ٹکر ہو گئی۔ مہلوکین میں بچے بھی شامل ہیں۔
First published: Mar 07, 2020 01:33 PM IST