ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کوکراجھار میں دہشت گردانہ حملہ ، مارکیٹ میں دھماکہ اور اندھا دھند فائرنگ، 13 ہلاک

آسام کے وزیر اعلی سربانند سونووال نے وزیر اعظم مودی کو اس حملے کے بارے میں معلومات دیدی ہے۔ سونووال نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو بھی فون کر کے واقعہ کی اطلاع دی

  • Pradesh18
  • Last Updated: Aug 05, 2016 04:56 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کوکراجھار میں دہشت گردانہ حملہ ، مارکیٹ میں دھماکہ اور اندھا دھند فائرنگ، 13 ہلاک
آسام کے وزیر اعلی سربانند سونووال نے وزیر اعظم مودی کو اس حملے کے بارے میں معلومات دیدی ہے۔ سونووال نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو بھی فون کر کے واقعہ کی اطلاع دی

کوکراجھار : آسام کے کوکراجھار میں دہشت گرد نے مارکیٹ میں دستی بم پھینکا اور پھر اندھا دھند فائرنگ بھی کی۔ اس اچانک حملے میں 13 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 18 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم بعد میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد کو مار گرایا۔

دہشت گرد نے پہلے مارکیٹ میں 3 دستی بم پھینکے اور اس کے بعد بھیڑ میں اندھا دھند گولیاں چلانی شروع کر دیں۔ آسام کے وزیر اعلی سربانند سونووال نے وزیر اعظم مودی کو اس حملے کے بارے میں معلومات دیدی ہے۔ سونووال نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو بھی فون کر کے واقعہ کی اطلاع دی ۔

مرکز نے نیم فوجی دستوں کی ایک ٹکڑی کو کوکراجھار بھیجا ہے ، تاکہ نظم و نسق سنبھالنے میں انتظامیہ کی مدد کی جا سکے۔

First published: Aug 05, 2016 02:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading