Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

    بہار : آسمانی بجلی گرنے سے 12 لوگوں کی موت ، شدید بارش کے سبب پٹنہ میں وزرا کا گھر جھیل میں تبدیل

    محکمہ قدرتی آفات کی ٹیم ضلع انتظامیہ سے رابطہ کر کے لوگوں کو بیدار کرنے کی مہم میں مصروف ہے۔ آئندہ کچھ دنوں تک بہار میں مزید بارش ہونے کا امکان ہے ۔

    • Share this:
    بہار : آسمانی بجلی گرنے سے 12 لوگوں کی موت ، شدید بارش کے سبب پٹنہ میں وزرا کا گھر جھیل میں تبدیل
    بہار : آسمانی بجلی گرنے سے 12 لوگوں کی موت ، شدید بارش کے سبب پٹنہ میں وزرا کا گھر جھیل میں تبدیل

    بہار میں آسمانی بجلی سے مرنے والوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے ۔ دو جولائی کو آسمانی بجلی گرنے سے ستائیس لوگوں کی جانیں چلی گئی تھیں ۔ تین جولائی کو پندرہ لوگ اور آج بارہ لوگ آسمانی بجلی گرنے سے موت کی نیند سو چکے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے قدرتی آفت سے اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ حکومت نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو چار چار لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے ۔ وہیں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے خراب موسم میں لوگوں کو اپنے اپنے گھروں میں رہنے کی بھی اپیل کی ہے ۔  واضح رہے کہ بہار میں لگاتار بارش ہورہی ہے ، جس کے سبب لاکھوں لوگوں کی زندگیاں متاثر ہیں ۔


    آج صبح ہی محکمہ قدرتی آفات نے موسم کو لے کر الرٹ جاری کیا تھا ، اس کے باوجود مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی کے سبب بارہ لوگوں کی جانیں تلف ہوگئیں ۔ محکمہ قدرتی آفات نے کہا ہے کہ دن کے چار بجے تک بارہ لوگوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ممکن ہے مرنے والوں کی تعداد میں مزید کچھ اضافہ ہو ۔ محکمہ قدرتی آفات کے مطابق بکسر میں ایک ، بھوجپور میں چار ، سارن میں چار ، پٹنہ میں ایک اور کیمور میں دو لوگوں کی موت آسمانی بجلی گرنے کے سبب ہوئی ہے ۔


    محکمہ قدرتی آفات کی ٹیم ضلع انتظامیہ سے رابطہ کر کے لوگوں کو بیدار کرنے کی مہم میں مصروف ہے۔ آئندہ کچھ دنوں تک بہار میں مزید بارش ہونے کا امکان ہے ۔ شدید بارش میں لوگوں کو گھر سے باہر نہیں نکلنے کی اپیل کی جارہی ہے ۔ ادھر پٹنہ میں بارش کے سبب شہر میں آبی جماؤ کا مسئلہ سنگین ہوگیا ہے ۔


    بہار حکومت کے وزرا کی رہائش گاہیں بھی بارش کے پانی کے سبب جھیل میں تبدیل ہوگئی ہیں ۔ حکومت بھلے ہی شہر کے نالوں کی صفائی کا دعویٰ کرتی رہی ہو ، لیکن بارش کا پانی حکومت کے دعوے کی دھجیاں اڑاتا نظر آتا ہے ۔
    First published: Jul 04, 2020 06:21 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading