ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار : 15 دلتوں کے گھر جلانے والا ملزم گرفتار، 11 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

بہار کےضلع ویشالی کے راگھوپر تھانہ کے ملك پور گاؤں میں 15 دلتوں کے گھر جلانےوالے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 03, 2018 02:24 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بہار : 15 دلتوں کے گھر جلانے والا ملزم گرفتار، 11 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج
علامتی تصویر

حاجی پور: بہار کےضلع ویشالی کے راگھوپر تھانہ کے ملك پور گاؤں میں 15 دلتوں کے گھر جلانےوالے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ زمینی تنازعہ کو لے کر 28 مئی کو ملك پور گاؤں کےرہنےوالے بندیشور پاسوان اور پریم بھگت سمیت 15 دلتوں کے گھروں کو جلا دیا گیا تھا۔

اس سلسلے میں 11 افراد کے خلاف متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔ مظفر پور ڈویژن کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل انل کمار معاملےکی نگرانی کر رہے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ معاملے میں شامل اہم ملزم مکیش رائے کو آج گرفتار کر لیا گیا ہے۔

First published: Jun 03, 2018 02:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading