ہوم » نیوز » No Category

نتیش حکومت کا ریاست کے شہری علاقوں میں دو لاکھ بیت الخلاء کی تعمیر کروانے کا اعلان

سمستی پور:بہار کے شہر ترقی اور رہائش گاہ کے وزیر مہیشور ہزاری نے آج کہا کہ بلدیاتی علاقوں میں لوگوں کی سہولت کے لئے رواں مالی سال کے آخر تک دو لاکھ بیت الخلاء کی تعمیر کرائی جائے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 28, 2015 07:28 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نتیش حکومت کا ریاست کے شہری علاقوں میں دو لاکھ بیت الخلاء کی تعمیر کروانے کا اعلان
سمستی پور:بہار کے شہر ترقی اور رہائش گاہ کے وزیر مہیشور ہزاری نے آج کہا کہ بلدیاتی علاقوں میں لوگوں کی سہولت کے لئے رواں مالی سال کے آخر تک دو لاکھ بیت الخلاء کی تعمیر کرائی جائے گا۔

سمستی پور:بہار کے شہر ترقی اور رہائش گاہ کے وزیر مہیشور ہزاری نے آج کہا کہ بلدیاتی علاقوں میں لوگوں کی سہولت کے لئے رواں مالی سال کے آخر تک دو لاکھ بیت الخلاء کی تعمیر کرائی جائے گا۔


مسٹر ہزاری نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ٹوائلٹ کی تعمیر کے لئے ہر منتخب شخص کو 12 ہزار روپے مدد دی جائے گی۔ اس میں سے چار ہزار مرکز اور آٹھ ہزار روپے ریاستی حکومت دے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کی منصوبہ کے اہل لوگوں کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت محکمہ کے افسران کو دے دی گئی ہے۔


شہر کی ترقی کے وزیر نے بتایا کہ لوگوں کی سہولت کے لئے بہار میں ٹیکس کی ادائیگی کو آن لائن کیا جا ئےگا۔ سہولت کے شروع ہو جانے سے ٹیکس آسانی سے جمع کئے جا سکیں گے۔


اس سے پہلے مسٹر ہزاری نے یہاں محکمہ کے منصوبوں کے جائزہ میٹنگ کی جس میں شہر ترقی اور رہائش کے محکمہ کے پرنسپل سکریٹری امرت لال مینا، انچارج ضلع مجسٹریٹ افضل الرحمن بلدیاتی اداروں کے صدر اور وارڈ کونسلر نے حصہ لیا۔

First published: Nov 28, 2015 07:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading