اپنا ضلع منتخب کریں۔

    2013 پٹنہ سیریل بلاسٹ کیس میں سزا کا اعلان، چار کو پھانسی، دو کو عمرقید

    Patna Gandhi Maidan Serial Blast Case : پٹنہ کی این آئی اے کورٹ نے گاندھی میدان سیریل بلاسٹ کیس میں چار کو قصورواروں کو پھانسی کی سزا سنائی جبکہ دو قصورواروں کو عمر قید اور دو کو دس دس سال کی سزا وہیں ایک کو سات سال کی سزا سنائی گئی ہے ۔

    • Share this:
      پٹنہ : پٹنہ میں 2013 میں نریندر مودی کی ریلی میں سیریل بم دھماکہ کیس میں سزا کا اعلان ہوگیا ہے ۔ پٹنہ کی این آئی اے کورٹ نے گاندھی میدان سیریل بلاسٹ کیس میں چار کو قصورواروں کو پھانسی کی سزا سنائی جبکہ دو قصورواروں کو عمر قید اور دو کو دس دس سال کی سزا وہیں ایک کو سات سال کی سزا سنائی گئی ہے ۔ 2013 میں ہوئے بم دھماکوں کے معاملہ میں این آئی اے کی خصوصی عدالت نے نو ملزمین کو بدھ کو قصوروار قرار دیا تھا جبکہ ایک ملزم کو ثبوت کے فقدان میں بری کردیا تھا ۔ انہیں ملزمین کی سزا پر عدالت نے پیر کو فیصلہ سنایا ہے ۔

      اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر للن پرساد سنگھ نے بتایا کہ این آئی اے عدالت کے خصوصی جج گرویندر ملہوترا نے 2013 کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں سلسلہ وار بم دھماکہ معاملہ میں امتیاز انصاری ، مجیب اللہ ، حیدر علی ، فیروز اسلم ، نعمان انصاری ، افتخار ، احمد حسین ، عمیر صدیقی اور اظہرالدین قصواروار قرار دیا تھا جبکہ سیکورٹی کے فقدان میں فخر الدین کو بری کردیا ۔

      انہوں نے بتایا کہ اس معاملہ میں این آئی اے نے گیارہ ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی ، جن میں سے ایک ملزم کی عمر کم ہونے کی وجہ سے اس کا معاملہ جوینائل کورٹ میں منتقل کردیا گیا تھا ۔ ان کے مطابق دیگر باقی دس ملزمین کے خلاف این آئی اے عدالت میں سماعت کی گئی ۔

      پٹنہ کے گاندھی میدان میں 27 اکتوبر 2013 کو منعقدہ بی جے پی کی ہنکار ریلی سے اس وقت کے گجرات کے وزیر اعلی اور وزیر اعظم عہدہ کے امیدوار نریندرمودی خطاب کرنے والے تھے اور مودی سمیت پارٹی کے لیڈروں کے اسٹیج پر پہنچنے سے تقریبا 20 منٹ پہلے میدان میں سلسلہ وار دھماکے ہوئے تھے ، جس میں چھ لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور تقریبا سات درجن لوگ زخمی ہوگئے تھے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: