ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار : شیعہ وقف بورڈ کو ملی بڑی کامیابی ، کسی مقدمہ کے بغیر ہی 26 لوگوں نے زمین کی واپس

بہار ریاستی شیعہ وقف بورڈ کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ کوئی مقدمہ لڑے بغیرہی وقف بورڈ کو 26 لوگوں نے رجسٹری کرانے کے بعد زمین واپس کردی ہے۔

  • Share this:
بہار : شیعہ وقف بورڈ کو ملی بڑی کامیابی ، کسی مقدمہ کے بغیر ہی 26 لوگوں نے زمین کی واپس
بہار ریاستی شیعہ وقف بورڈ کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ کوئی مقدمہ لڑے بغیرہی وقف بورڈ کو 26 لوگوں نے رجسٹری کرانے کے بعد زمین واپس کردی ہے۔

پٹنہ : بہار ریاستی شیعہ وقف بورڈ کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ کوئی مقدمہ لڑے بغیرہی وقف بورڈ کو 26 لوگوں نے رجسٹری کرانے کے بعد زمین واپس کردی ہے۔ شیعہ وقف بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ وقف ایکٹ کے مطابق وقف کی زمین وقف کی ہی ہوگی اور ایسے میں جن لوگوں نے اوقاف کی جائیداد پر قبضہ کیا ہے وہ یا تو زمین واپس کردیں  یا پھر جیل جانے کے لئے تیار رہیں۔

وقف جائیداد پر زمین مافیاؤ کا قبضہ عام بات ہے۔ شیعہ وقف بورڈ نے ایک نئی شروعات کی ہے۔ بورڈ نے قابضین سے رابطہ کر کے زمین واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ جو لوگ بورڈ کے مشورہ پر عمل نہیں کررہے ہیں ، انہیں انتباہ دیا گیا ہے کی ان کو وقف ایکٹ قانون کے مطابق بخشا نہیں جائے گا۔ بورڈ کی اس کاروائی کے بعد تقریبا 60 کروڑ روپے کی زمین کسی مقدمہ کے بغیر ہی 26 لوگوں نے شیعہ وقف بورڈ کو واپس کردی ہے۔

علاوہ ازیں شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین نے اعلان کیا ہے کہ جو لوگ اپنا مالکانہ حق چھوڑ کر بورڈ کو زمین واپس کردیں گے ان کی اپیل پر بورڈ غور کرےگا اور جو مقدمہ کی تیاری میں ہیں ان سے بورڈ سختی سے نپٹےگا۔ شیعہ وقف بورڈ نے 330 لوگوں کو لیگل نوٹس بھیجا ہے۔ بورڈ کا ماننا ہے کہ زیادہ تر لوگ وقف کی زمین کو واپس کردیں گے۔

دراصل نیا وقف ایکٹ کے مطابق وقف کی زمین ہر حال میں وقف کی ہوگی اور ڈی ایم کو غلط طریقہ سے رجسٹری کرائی گئی زمین کی ڈیڈ کو ردّ کرنے کا اختیار حاصل ہوگا اور جو لوگ اوقاف کی زمین واپس نہیں کریں گے وہ جیل جائیں گے ۔ اس تعلق سے بورڈ آر پار کی لڑائی کا منصوبہ بھی بنا رہا ہے۔

First published: Apr 04, 2018 11:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading