ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کولکاتہ : بم بناتے وقت 5 افراد گرفتار ، 20 دیسی بم برآمد

کولکاتا،: مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل پولیس نے جنوبی کولکاتا میں ایک گھر میں بم بناتے وقت پانچ افراد کو آج گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بم بنانے کا کافی سامان برآمد کیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 21, 2016 08:43 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کولکاتہ : بم بناتے وقت 5 افراد گرفتار ، 20 دیسی بم برآمد
علامتی تصویر

کولکاتا،: مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل پولیس نے جنوبی کولکاتا میں ایک گھر میں بم بناتے وقت پانچ افراد کو آج گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بم بنانے کا کافی سامان برآمد کیا۔

پولیس نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی اطلاع کی بنیاد پر تلجلا تھانہ اور مقامی اور مرکزی پولیس جوانوں نے علاقے کے پکنک گارڈن میں واقع ایک گھر کی چھت پر بم بنا رہے پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے ملزمان سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔

دریں اثنا مرشدآباد ضلع کے بھرت پور تھانہ کے تحت هرش چندرپور گاؤں کے ایک گھر سے پولیس نے کم از کم 20 دیسی بم برآمد کئے۔ تمام بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔  خفیہ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے دو ڈرم میں چھپا کر رکھے گئے 20 دیسی بم برآمد کئے۔ پولیس نے گھر کی مالکن کو حراست میں لے لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

First published: Mar 21, 2016 08:43 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading