ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

لاپرواہی کی حدیں پار،  5 ماہ کی حاملہ خاتون کے ساتھ ہوا کچھ ایسا کہ جان کر رہ جائیں گے حیران

ان میں ایک ایسی خاتون تھی جو پانچ ماہ کی حاملہ تھی لیکن اس نے اسے بھی نس بندی کا آپریشن کروانے کیلئے ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا۔

  • Share this:
لاپرواہی کی حدیں پار،  5 ماہ کی حاملہ خاتون کے ساتھ ہوا کچھ ایسا کہ جان کر رہ جائیں گے حیران
ان میں ایک ایسی خاتون تھی جو پانچ ماہ کی حاملہ تھی لیکن اس نے اسے بھی نس بندی کا آپریشن کروانے کیلئے ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا۔

اکثر اپنی بدحالی کو لیکر بہار (Bihar) کا محکمہ صحت مسلسل چرچا میں بنا رہتا ہے۔ اس میں بڑے۔بڑے سدھار کے دعوے بھی وقت۔وقت پر سرکاری بابو اور وزرا کے ذریعے کیا جاتا رہا ہے۔ باوجود اس کے ایک مرتبہ پھر بہار کے محکمہ صحت کی پول سمستی (Samstipur) پور میں کھلی ہے۔ یہاں لاپرواہی کی حدیں پار کر دی گئیں۔ بہار کے سمستی پور میں پانچ ماہ کی حاملہ خاتون کی نس بندی کی جا رہی تھی۔ سمستی پور کے وبھوتی پور میں پرائمری ہیلتھ سینٹر میں ایک مہم کے تحت بڑے پیمانے پر نس بندی کی جانی تھی۔ اس کو لیکر بڑی تعداد خواتین مصروف تھیں۔


ان میں ایک ایسی خاتون تھی جو پانچ ماہ کی حاملہ تھی لیکن اس نے اسے بھی نس بندی کا آپریشن کروانے کیلئے ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا۔ ان کا میڈیکل چیک اپ بھی نہیں کیا گیا۔ حاملہ خاتون کو آپریشن کیلئے بیہوشی کا انجیکشن تک دے دیا گیا تھا۔ ڈاکٹر کے پہنچنے پر آپریشن کا عمل شروع ہو گیا لیکن آپریشب کیلئے بیڈ پر لیٹی خاتون کی حالت کو ڈاکٹر نے سمجھ لیا اور سرجری روک دی۔ آنا۔فانا میں انہیں آپریشن ٹھیئٹر سے تو باہر کر دیا گیا۔ پانچ ماہ کی حاملہ خاتون کو فرش پر بیہوشی کی حالت میں اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔


غائب ہو گئے ڈاکٹر۔۔۔

پانچ ماہ کی حاملہ خاتون کی پہچان وبھوتی پور بلاک کے سرولی وارڈ نمبر 3 کی رہنے والی ببیتا دیوی کے طور پر کی گئی۔ ان کو اسپتال میں کام کر رہی ملازمہ آشا کے ذریعے اس آپریشن کیلئے لے جایا گیا تھا۔ اس معاملے کے سامنے آنے کے بعد ڈاکٹر بھی غائب ہو گئے۔ اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ بغیر جانچ کرائے یا بغیر دیکھے خاتون کو آپریشن ٹھیئیٹر میں کیسے لے جایا گیا اور بیہوشی کا انجیکشن بھی دیا گیا؟ وبھوتی پور پرائمری ہیلتھ سینٹر کے ذڑیعے یہ بہت بڑی لاپرواہی تھی۔دوسری طرف خاندانی منصوبہ بندی کا آپریشن کرانے کیلئے آئی مریض اور ان کے اہل کانہ کا بھی حال کچھ ایسا تھا۔ بڑے پیمانے پر تو اسپتال میں آپریشن کرنے کی تیاری کر لی گئی لیکن اس کیلئے بیڈ کے مناسب انتظامات نہیں کیے گئے تھے
Published by: Sana Naeem
First published: Jan 03, 2021 07:16 PM IST