உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دردناک حادثہ: جھارکھنڈ میں کرما وسرجن کے دوران 7 لڑکیوں کی پانی میں ڈوپ کر موت، مچ گیا کہرام

    مہلوکین کی عمر 10 سے 20 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بالوماتھ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ اس واقعے نے گاؤں میں کہرام مچا دیا ہے۔

    مہلوکین کی عمر 10 سے 20 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بالوماتھ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ اس واقعے نے گاؤں میں کہرام مچا دیا ہے۔

    مہلوکین کی عمر 10 سے 20 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بالوماتھ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ اس واقعے نے گاؤں میں کہرام مچا دیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      لیاتہار۔ جھارکھنڈ کے لیاتہار Latehar میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ ضلع کے بالوماتھ میں کرما وسرجن کے دوران 7 لڑکیوں کی پانی میں ڈوب کر موت ہو گئی۔ واقعہ بالوماتھ تھانہ علاقہ کے شیرگاڑا گاؤں کے منندی ٹولہ کا ہے۔ معلومات کے مطابق کرما ڈال وسرجن کے دوران 7 لڑکیاں ڈوب گئیں۔ مہلوکین کی عمر 10 سے 20 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بالوماتھ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ اس واقعے نے گاؤں میں کہرام مچا دیا ہے۔

      معلومات کے مطابق مرنے والوں میں سے تین آپس میں سگی بہنیں تھیں۔ منندی ٹولہ کا رہنے والا اکلو گنجو کی بیٹیاں تھیں۔ مرنے والوں میں ریکھا کماری (18 سال) ، لکشمی کماری (8 سال) ، رینا کماری (11 سال) ، مینا کماری (8 سال) ، پنکی کماری (15 سال) ، سشما کماری (7 سال) ، سنیتا کماری (17 سال) شامل ہیں۔ سبھی شیرگاڑا گاؤں کے منندی ٹولہ کی رہنے والی تھیں۔

      دیہی لوگوں کے مطابق ، لڑکیاں ٹوری بالوماتھ - شیو پور ریلوے لائن کی تعمیر کے لیے کھودے گئے گہرے گڈھے میں لڑکیاں کرما ڈال کا وسرجن کرنے گئی تھیں۔ اس دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ جب گاؤں کے لوگ موقع پر پہنچے اور لڑکیوں کو باہر نکالا تو 4 لڑکیاں موقع پر ہی دم توڑ چکی تھیں۔ باقی تین کو علاج کے لئے Primary Health Centrer لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں بھی مردہ قرار دے دیا۔

      مہلوکین کے نام
      1. ریکھا کماری ، 18 سال (والد اکلو گنجھو)
      2. لکشمی کماری ، 8 سال کی عمر (والد اکلو گنجھو)
      3. رینا کماری ، 11 سال کی (والد اکلو گنجھو)
      4. مینا کماری ، 8 سال کی (والد لال دیو گنجھو)
      5. پنکی کماری ، 15 سال (والد جگن گنجو)
      6. سشما کماری ، 7 سال (والد چرن گنجھو)
      7. سنیتا کماری ، 17 سال (والد آنجہانی بیفا گنجھو)

      جمعہ کو ریاست بھر میں قبائلیوں کا تہوار کرما دھوم دھام سے منایا گیا لیکن لاتہار کے بالوماتھ میں اس دردناک حادثے کی وجہ سے تہوار کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: