لوک سبھا الیکشن کے بعد جیت کرپارلیمنٹ پہنچے تین وزرا نے استعفیٰ دیا تھا، جس کے بعد کابینہ کی توسیع طے مانی جارہی تھی، لیکن مرکزی حکومت کی حلف برداری کے تین دن بعد ہی بہارحکومت کے کابینہ کی توسیع کو نتیش کے پلٹ وارسے بھی جوڑکردیکھا جارہا ہے۔
پٹنہ: بہارمیں قومی جمہوری اتحاد (این ڈ ی اے) حکومت کی تشکیل کے بعد آج پہلی بارنتیش کابینہ میں توسیع کی گئی اورجنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) کے 8 ارکان کو وزیرکےعہدے اوررازداری کا حلف دلایا گیا۔ بہار کےگورنرلال جی ٹنڈن نے راج بھون میں جے ڈی یو کے نریندریادو، سنجےجھا، ڈاکٹراشوک کمارچودھری، رام سیوک سنگھ، شیام رجک، نیرج کمار، لکمیشوررائےاوربیمہ بھارتی کووزیرکےعہدے اوررازداری کا حلف دلایا۔
کابینہ میں توسیع پروزیراعلیٰ نتیش کمارنے کہا کہ کابینہ میں جے ڈی یو کوٹے سے نشستیں خالی ہوئیں تھیں، اس لئے جے ڈی یو لیڈروں کو شامل کیا گیا۔ بی جے پی کے ساتھ کوئی ایشو نہیں ہے، سب کچھ ٹھیک ہے۔ نتیش نے سماجی حالات خاص طورپرپچھڑے طبقے کو دھیان میں رکھتے ہوئے نئے وزرا کا انتخاب کیا ہے۔ 11:30 بجے پٹنہ کے راج بھون میں گورنر لال جی ٹنڈن نے سبھی 8 وزرا کو حلف دلایا۔ ان میں سے کئی نام مشہورہیں تو کئی نئے بھی ہیں۔ نتیش کابینہ میں جن 8 لیڈروں نے آج وزیر کا حلف لیا ہے، ان میں تین نیرج کمار، سنجے جھا اورڈاکٹراشوک کمارچودھری اسمبلی کےممبرہیں۔ وہیں، نریندرنارائن یادو مدھے پورہ لوک سبھا حلقہ کےعالم نگراسمبلی حلقہ، بیمہ بھارتی پورنیہ کے روپولی، رام سیوک سنگھ گوپال گنج کے ہتھوا، شیام رجک پاٹلی پترکے پھلواري شريف اورلكشمیشوررائے مدھوبنی لوک سبھا حلقے کے لوكها اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی ہیں۔
کابینہ توسیع میں چار ایسے لیڈر شامل ہیں جو پہلی باروزیربنے ہیں۔ ان میں قانون سازکونسل کے رکن سنجےجھا اورنیرج کماراورممبراسمبلی رام سیوک سنگھ اورلكشمیشوررائے شامل ہیں۔ وہیں نریندرنارائن یادو، ڈاکٹراشوک کمارچودھری، بیمہ بھارتی اورشیام رجک اس سے قبل بھی نتیش کابینہ کے رکن رہ چکے ہیں۔
اس بارکے لوک سبھا انتخابات میں مونگیرسے جے ڈی یوکےفاتح رہنما راجیورنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے وزیر آبی وسائل، مدھے پورہ سے جے ڈی یو کے دنیش چندریادو نے ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے وزیر، حاجی پور(محفوظ) سے لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے پشوپتی کمارپارس نے مویشی و ماہی پروری کے وزیرکےعہدے سےاستعفی دے دیا ہے۔ اس سے قبل مظفرپورگرلز شیلٹر ہوم واقعہ سے متعلق معاملے میں اس وقت کے سماجی بہبود کی وزیرمنجو ورما کے گھرپرچھاپوں کے دوران غیر قانونی ہتھیارملنے کی وجہ منجو ورما کوکابینہ سے استعفی دینا پڑا تھا۔ اس سے خالی ہوئے وزیرکےعہدے کے سبب کابینہ میں توسیع کی گئی ہے۔ اس موقع پرگورنرلال جی ٹنڈن کےعلاوہ وزیراعلیٰ نتیش کمار، نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی، اسمبلی کےصدروجے کمارچودھری، قانون سازکونسل کے ایگزیکٹو چیئرمین ہارون رشید، حاجی پور(محفوظ) سے نو منتخب رکن پارلیمنٹ اوربہارکے سابق مویشی وماہی پروری کے وزیرپشوپتی کمار پارس، اہم اپوزیشن پارٹی راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کے ریاستی صدر رام چندر پوروے کے علاوہ کابینہ کے کئی دیگرارکان اور ممبر اسمبلی موجود تھے۔ واضح رہے کہ جولائی 2017 میں وزیر اعلی نتیش کمار نےعظیم اتحاد سے ناطہ توڑ کربھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ این ڈی اے کی حکومت بنائی تھی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔