ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

زبردست ووٹنگ : مغربی بنگال میں 80 تو آسام میں 70 فیصد سے زیادہ ووٹنگ

کولکاتہ: تپتی گرمی کے باوجود مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مغربی اضلاع کے 18 انتخابی حلقوں میں پیر کو 40 لاکھ ووٹروں میں سے 80 فیصد سے بھی زیادہ نے ووٹ دیا۔ ادھر آسام میں ابھی اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پیر کو 65 اسمبلی سیٹوں پر 70 فیصد سے زائد ووٹ ڈالے گئے ۔

  • Agencies
  • Last Updated: Apr 04, 2016 07:26 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
زبردست ووٹنگ : مغربی بنگال میں 80 تو آسام میں 70 فیصد سے زیادہ ووٹنگ
کولکاتہ: تپتی گرمی کے باوجود مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مغربی اضلاع کے 18 انتخابی حلقوں میں پیر کو 40 لاکھ ووٹروں میں سے 80 فیصد سے بھی زیادہ نے ووٹ دیا۔ ادھر آسام میں ابھی اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پیر کو 65 اسمبلی سیٹوں پر 70 فیصد سے زائد ووٹ ڈالے گئے ۔

کولکاتہ: تپتی گرمی کے باوجود مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مغربی اضلاع کے 18 انتخابی حلقوں میں پیر کو 40 لاکھ ووٹروں میں سے 80 فیصد سے بھی زیادہ نے ووٹ دیا۔ ادھر آسام میں ابھی اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پیر کو 65 اسمبلی سیٹوں پر 70 فیصد سے زائد ووٹ ڈالے گئے ۔

مغربی بنگال الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد بھی مختلف علاقوں کے پولنگ اسٹیشنوں کے باہر لوگوں کی قطار دیکھنے کو ملی ہے ۔پولس نے بتایا کہ تین ضلعوں مغربی مدنی پور، بانکوڑہ اور پرولیا میں پولنگ ہوئی ۔ان تینوں ضلعوں میں کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا اور پرامن ماحول میں لوگوں نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا ۔

گرمی اور چلچلاتی دھوپ سے بچنے کیلئے آج صبح 7بجے سے ہی پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹروں کی قطار تھی ۔اس مرتبہ ریکارڈ پولنگ درج کی گئی ہے سہ پہر تین بجے تک 75.25فیصد پولنگ ہوچکی تھی ۔تاہم کانگریس اور بایاں محاذ نے الزام عاید کیا ہے کہ مغربی مدنی پور اور بانکوڑہ میں کچھ بوتھوں پر غیر قانونی طریقہ سے پولنگ ہوئی ہے اور حکمراں جماعت کے ورکروں نے ریکنگ کی ہے ۔الیکشن کمیشن نے بتایا کہ آج 500کے قریب شکایتیں موصول ہوئی ہیں ۔مغربی بنگال کے 294حلقوں میں سے 18حلقوں میں آج پولنگ ہورہی ہے ۔

ایڈیشنل چیف الیکٹرولر آفیسر دیبندو سرکا نے کہا کہ ہمیں کچھ شکایتیں ملی ہیں جسے ہم دیکھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سخت سیکورٹی کے درمیان آج پولنگ شروع ہوگئی تھی ۔

First published: Apr 04, 2016 07:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading