نئی دہلی : آسام اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے میں پولنگ کی شرح 85 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شام پانچ بجے تک 82 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ڈالے جا چکے تھا۔سرکاری طور پر پو لنگ ختم ہونے کا وقت پانچ بے تک تھا لیکن کئی پولنگ مراکز پر طویل قطاریں دیکھی گئیں اس لئے ووٹوں کا حتمی فیصد 85 تک پہنچ سکتا ہے۔ پولنگ صبح سات بجے شروع ہوئی تھی۔
نائب انتخابی کمشنر سندیپ سکسینہ نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ شام پانچ بجے تک آسام کی 61 اسمبلی سیٹوں کے لئے 82.2 فیصد اور مغربی بنگال کی 31 سیٹوں کے لئے 79.51 فیصد پولنگ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ریاستوں میں پولنگ کا فیصد بڑھ سکتا ہے کیونکہ ریاستی الیکشن دفتر سے ابھی صرف پانچ بجے تک کے ہی اعداد و شمار حاصل ہوئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ آسام میں پہلے مرحلے میں 4 اپریل کو 65 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی وہاں تمام 126 نشستوں کے لئے ووٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔