بیٹی کی شادی کیلئے آئے رشتے سے والدین نے کیا انکار تو شخص نے گھر میں گھس کر ماں۔بیٹی کے ساتھ کی وحشیانہ حرکت، ہر کوئی رہ گیا حیران

بڑی خبر: 20 سالہ ماڈل نے کی خودکشی ، ماں نے کہا : سیکسوئل گرومنگ بنی وجہ

بڑی خبر: 20 سالہ ماڈل نے کی خودکشی ، ماں نے کہا : سیکسوئل گرومنگ بنی وجہ

اس حادثے سے پورے کولکاتہ کے لوگوں میں خوف کا ماحول ہے جس نے بھی اس واردات کو سنا حیران رہ گیا۔ اس واقعے نے ہر ایک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Share this:
ہر والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی شادی اپنی مرضی سے کریں لیکن کولکاتہ میں مولانا ہارون رشید کو اپنی بیٹی کے لئے آئے ایک رشتے سے انکار نے ان سے ان کا سب کچھ چھین لیا ہے۔ مولانا کی دنیا مانوں لٹ چکی ہے، ان کا آشیانہ بکھر چکا ہے۔ وہیں اس حادثے سے پورے کولکاتہ کے لوگوں میں خوف کا ماحول ہے جس نے بھی اس واردات کو سنا حیران رہ گیا۔ اس واقعے نے ہر ایک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔حیران کن بات یہ ہے کہ جرم دن کے اجالے میں انجام دیا گیا اور کسی کو خبر تک نہ ہوسکی۔
شہر کے اقبال پور علاقے میں دن کے اجالے میں ایک شخص نے مولانا کے مکان میں گھس کر گھر میں موجود ان کی اہلیہ اور دو بیٹیوں پر جان لیوا حملہ کردیا۔ جمعہ کی نماز کے لئے شہر کے بیشتر علاقوں میں سناٹا رہتا ہے، لوگ نماز کی ادائیگی کے لئے مسجد میں جاتے ہیں اسی کا فاٸدہ اٹھا کر ملزم نے آج یعنی جمعے کے دن کا فاٸدہ اٹھایا اور اقبال پور علاقے کے سدھیر باسو روڈ میں واقع ایک عمارت کی چوتھی منزل پر مولانا ہارون رشید کے فلیٹ میں داخل ہوکر تیز دھار ہتھیار سے گھر میں موجود خواتین پر حملہ کردیا۔ مولانا اس وقت مسجد میں تھے اور ان کے دونوں بیٹے بھی گھر میں نہیں تھے۔ اس وقت مولانا کی اہلیہ اور دو بیٹیاں گھر پر تھیں جو اس جان لیوا حملے کے بعد زندگی و موت کی جنگ لڑ رہی ہیں۔

مقامی لوگوں کو جب اس واردات کی خبر ملی تب تک بہت دیر ہوچکی تھی حملے میں زخمی مولانا کی اہلیہ عقیدہ بیگم کی موت ہوگئی جبکہ بیٹیاں شہر کے سرکاری ایس ایس کے ایم اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت کافی نازک بتاٸی جارہی ہے۔ اس واقعے نے پورے شہر میں سنسنی پھیلادی ہے۔ کچھ دیر بعد ملزم نے بھی اقبال پور تھانے میں خودسپردگی کرتے ہوٸے جرم قبول کرلیا جس کے بعد یہ معاملہ سامنے آیا کہ ملزم کا نام سلطان انصاری ہے۔  وہ مولانا کا رشتہ دار ہے اور ان کی بیٹی سے شادی کے لئے اپنے بیٹے کا رشتہ بھیجا تھا جسے مولانا کی فیملی نے تسلیم نہیں کیا۔ رشتے سے انکار کو لڑکے کے والد سلطان انصاری نے اپنی بے عزتی سمجھتے ہوٸے مولانا کی فیملی کو سبق سکھانے کے لٸے دل دہلانے والی واردات کو انجام دیا۔

ریاستی وزیر و کولکاتہ میونسل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم نےحادثے کو دردناک بتاتے ہوٸے ملزم کے خلاف سخت قانونی کاررواٸی کا یقین دلایا۔
Published by:Sana Naeem
First published: