کولکاتہ میں آج آتشزدگی کے دل دہلا دینے والے حادثے میں سات لوگوں کی موت ہوگئی یہ وہ لوگ تھے جو آگ پر قابو پانے اور لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لئے دوڑے تھے لیکن اپنی زندگی ہار گئے۔ شہر کے اسٹریند روڈ میں مشرقی ریلوے کی عمارت کی 13 ویں منزل پر آگ لگنے کے بعد افراتفری کا ماحول ہوگیا لوگ اپنی اور دوسروں کی جان بچانے کے لئے دوڑ پڑے کچھ ہی دیر میں فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیم بھی راحت کے کاموں میں جٹ گئی لیکن بچاؤ کاری کے کام میں مصروف سات اہلکار اپنی زندگی کی جنگ ہار گئے۔
آگ عمارت کی بارہویں اور تیرہویں منزل پر لگی تھی لیکن لفٹ صرف چھٹی منزل تک ہی پہنچی عمارت میں دھواں پھیل جانے کی وجہ سے لفٹ نے بھی کام کرنا بند کردیا اور لفٹ کے اندر و باہر راحت کے کام میں مصروف سات اہلکار اپنی زندگی بچنے میں ناکام رہے۔ جان گنوانے والوں میں فائر بریگیڈ کے تین، ریلوے کے ایک اور ایک پولیس اہلکار شامل ہیں۔ موت اتنی دردناک تھی کہ وہاں موجود سبھی کی آنکھیں اشکبار ہوگئیں۔ لفٹ کے اندر اور باہر ان بہادر جانبازوں کی لاشیں پڑی تھیں جنہوں نے لفٹ سے باہر نکلنے کی کوشش بھی کی ہوگی لیکن جگہ اتنی کم تھی کہ وہ لوگ اپنی جان بچانے میں ناکام رہے۔
بتادیں کہ آگ پر قابو پالیا گیا آس پاس کے لوگوں نے راحت کی سانس لی لیکن جب عمارت کا جائزہ لیا گیا تو لوگوں کی چیخیں نکل گئیں کیونکہ آگ پر قابو پانے کی کوشش میں عمارت کے اندر گئے ان جانبازوں کی لاشیں پڑی تھیں۔ جنہوں نے ایک بڑی تباہی کو تو روک دیا لیکن اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دس لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے وزیر اعلی نے کہا یہ ریلوے کی عمارت ہے اس لئے ریلوے کو ذمداری لینی ہوگی ریلوے عمارت کا نقشہ فراہم کرنے میں ناکام رہی جسکی وجہ سے یہ حادثہ ہوا انہوں نے کہا کہ میں اس معاملے میں سیاست نہیں کرنا چاہتی لیکن حیران ہوں کہ ریلوے کی جانب کوئی جائے حادثے پر نہیں پہنچا۔ ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے حادثے پر دکھ کا اظہارِ کرتے ہوئے اس معاملے کی انکوائری کرنے پر زور دیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔