شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور آین آر سی کے خلاف پورے ملک میں احتجاج جاری ہے، جس میں خواتین نے بھی اپنی منفرد احتجاج درج کرواٸی ہے۔ دہلی کے شاہین باغ میں شروع ہوٸے خواتین کے دھرنے نے پورے ملک میں خواتین کو آین ار سی اور سی اے اے کےخلاف سامنےلایا ہے۔ میٹرو سٹی کولکاتا کے پارک سرکس میدان میں بھی خواتین نے شاہین باغ کے طرز پراپنا احتجاجی دھرنا شروع کیا جو اب بھی جاری ہے۔
تاہم اس دھرنے میں شامل ایک خاتون کی موت نےکٸی سوال کھڑےکٸے ہیں۔ کولکاتا کے پارک سرکس میدان میں شروع ہوٸےخواتین کے دھرنے میں ہر روزبڑی تعداد میں خواتین شامل ہوتی ہیں، یہاں دن رات خواتین کا احتجاج جاری ہے۔ رات کے وقت بھی دھرنا میدان میں خواتین موجود رہتی ہیں۔ سخت سردی کے باوجود یہاں کھلے آسمان کے نیچے خواتین کا دھرنا شروع کیا گیا۔ پہلےتو انتظامیہ کی جانب سے یہاں مایٸک و پنڈال بنانےکی بھی اجازت نہیں دی گٸی۔ تاہم دھرنےکے 15 دنوں بعد یہاں پنڈال لگایا گیا۔

دھرنے میں شامل ایک خاتون کی موت نےکٸی سوال کھڑےکٸے ہیں۔
اسی دھرنے میں شامل57 سالہ سمیدہ خاتون جوکل رات بھی دھرنے میں موجود تھی۔ میدان میں ان کی طبیعت بگڑنے پرانہیں اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہیں ہوسکی۔ خاتون کی موت سے شہرکےلوگوں میں غم وغصہ کا ماحول ہے۔ خواتین نے سیاہ پٹی لگاکر آج احتجاج کیا اور حکومت سے اس اہم مسلٸے پر بات چیت کی اپیل کی۔ وہیں انتظامیہ کی جانب سے اس حادثے کے بعد دھرنےکو ختم کراٸے جانےکی اپیل پر غور کیا جارہا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔