ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار میں نہیں ہے جنگل راج : کمار وشواس

پٹنہ : عام آدمی پارٹی کے لیڈر کمار وشواس نے اس بات کو یکسر مسترد کردیا ہے کہ بہار میں جنگل راج ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں جرائم کی خبریں مسلسل آ رہی ہیں، لیکن اس بات کا پتہ لگانا ضروری ہے کہ آخر حقیقت کیا ہے ؟۔

  • ETV
  • Last Updated: Feb 07, 2016 02:54 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بہار میں نہیں ہے جنگل راج : کمار وشواس
پٹنہ : عام آدمی پارٹی کے لیڈر کمار وشواس نے اس بات کو یکسر مسترد کردیا ہے کہ بہار میں جنگل راج ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں جرائم کی خبریں مسلسل آ رہی ہیں، لیکن اس بات کا پتہ لگانا ضروری ہے کہ آخر حقیقت کیا ہے ؟۔

پٹنہ : عام آدمی پارٹی کے لیڈر کمار وشواس نے اس بات کو یکسر مسترد کردیا ہے کہ بہار میں جنگل راج ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں جرائم کی خبریں مسلسل آ رہی ہیں، لیکن اس بات کا پتہ لگانا ضروری ہے کہ آخر حقیقت کیا ہے ؟۔


وشواس نے کہا کہ نتیش کمار کی شبیہ ایک الگ ایڈمنسٹریٹر کی ہے اور انہیں نوٹس لے کر معلوم کرنا چاہئے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ بہار میں جرائم کے گراف میں جو اضافہ ہورہا ہے ، وہ یوپی انتخابات کی آہٹ بھی ہو سکتی ہے۔


نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی قطار میں کھڑا ہونا اور ہاسٹل میں بچوں کے ساتھ کھانا اس بات کا غماز ہے کہ وہ اپنی شیبہ کے تئیں کافی محتاط ہیں اور عوام کے سامنے وہ اپنی ایک الگ شیبہ پیش کرنا چاہتے ہیں۔


کمار وشواس نے کہا کہ لالو یادو ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں اور 70 کی دہائی سے سیاست کر رہے ہیں۔ حلف برداری کی تقریب میں لالو یادو نے اروند کیجریوال سے گلے مل کر ملاقات کی۔ لالو یادو کو پتہ ہے کہ کس تصویر اور کس فریم کی کیا قیمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رائے الگ ہے ، لیکن دو سیاستدانوں کی ملاقات میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔


انہوں نے کہا کہ دہلی اور بہار کے عوام نے حوصلہ افزا مینڈیٹ دیا ہے اور دونوں حکومتوں کو عوام کی خواہشات پر کھڑا اترنا ہوگا۔

First published: Feb 07, 2016 02:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading