ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار:سڑک حادثہ میں نو بچوں کی موت اور بیس سے زائد زخمی

بہار میں مظفر پور ضلع کے مینا پور پولیس اسٹیشن علاقہ میں آج ایک بھیانک سڑک حادثہ میں نو بچوں کی موت ہو گئی اور بیس سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 24, 2018 06:23 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بہار:سڑک حادثہ میں نو بچوں کی موت اور بیس سے زائد زخمی
سڑک پار کر رہے تھے اسی وقت ایک تیز رفتاربولیرو نے انہیں کچل دیا۔

مظفر پو۔ بہار میں مظفر پور ضلع کے مینا پور پولیس اسٹیشن علاقہ میں آج ایک بھیانک سڑک حادثہ میں نو بچوں کی موت ہو گئی اور بیس سے زائد  زخمی ہو گئے۔


پولیس سپرنٹنڈنٹ وویک کمار نے یہاں واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اسٹیشن علاقہ کے دھرمپور میں واقع پرائمری اسکول کے بچے چھٹی کے بعد گھر لوٹ رہے تھے اورسڑک پار کر رہے تھے اسی وقت ایک تیز رفتاربولیرو نے انہیں کچل دیا۔


اس حادثے میں نو بچوں کی جائے حادثہ پر ہی مرنے کی اطلاع ہے۔ حادثہ میں بیس سے زائد بچے زخمی ہو گئے۔کمار نے بتایا کہ زخمیوں کو شری کرشن میڈیکل کالج وہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

First published: Feb 24, 2018 05:20 PM IST