ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

جلپائیگوڑی میں بھیانک سڑک حادثہ، کہرے کے سبب ٹکرائیں کئی گاڑیاں، 13 افراد کی موت، 18 زخمی

مغربی بنگال جلپائگوڑی (Jalpaiguri)کے دھپگوڑی سٹی (Dhupguri city) میں گھنے کہرے کے چلتے متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

  • Share this:
جلپائیگوڑی میں بھیانک سڑک حادثہ، کہرے کے سبب ٹکرائیں کئی گاڑیاں، 13 افراد کی موت،  18 زخمی
مغربی بنگال جلپائگوڑی (Jalpaiguri)کے دھپگوڑی سٹی (Dhupguri city) میں گھنے کہرے کے چلتے متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

مغربی بنگال  جلپائگوڑی  (Jalpaiguri)کے دھپگوڑی سٹی (Dhupguri city)   میں گھنے کہرے کے چلتے  متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس حادثے (road accident)  میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ اسی کے ساتھ ہی ، 18 زخمی افراد کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پرراحت اور بچاؤ کا کام شروع کردیا۔ جب کہ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا۔ تو وہیں مرنے والوں کی لاشوں  کو پوسٹ مارٹم کے لئے  بھیج دیا گیا۔


اس حادثے میں تقریبا 18لوگ زخمی بتائے جارہے ہیں۔ جلپائیگوڑی کے اے ایس پی ڈاختر سمنت رائے نے اطلاع دی ہے کہ منگل کی رات کو تقریبا  9:50 بجے بولڈر سے ٹرک مایا نالی سے جا رہا تھا۔ دوسری طرف ایک ٹاٹا میجک اور ماروتی غلط سمت میں آ رہی تھی۔ اس درمیان کہرے کے چلتے پہلے ٹرک اور ٹاٹا میجک کی ٹکر ہوئی اور پھر ماروتی وین بھی ٹکرا گئی۔


عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے دوران ٹرک سے کئی بولڈر چھٹک کر دوسری گاڑیوں پر گر گئے۔ اس معاملے میں پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان کا دعوی ہے کہ بولڈر سے لدا ٹرک ایک دوسرے ٹرک کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں تھا جس کے چلتے یہ دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔


اے ایس پی نے بتایا کہ اس حادثے میں 18 لوگ زخمی ہوئے ہیں جنہیں دھپگوڑی کے ایک اسپتال کیلئے روانہ کردیا گیا اور پھر انہیں جلپائیگوڑی کے اسپتال میں شفٹ کیا گیا۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jan 20, 2021 09:26 AM IST