ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

علم دین کا حصول ہر مرد و عورت پر فرض ، تعلیم کے بغیر زندگی ادھوری

مسلم معاشرے میں تعلیم کی سخت کمی ہے اس علمی فقدان نے مسلم سماج کو مزید پسماندہ کردیا ہے۔ مدارس، مکاتب، اسکول، کالج اور دیگر تعلیمی انسٹی چیوٹ کی اکثریت کے باوجود آج بھی مسلم معاشرہ کے 96 فیصد بچے تعلیم سے کوسوں دور ہیں جبکہ نوجوانوں اور بزرگوں کا بڑا طبقہ قرآن پاک پڑھنا نہیں جانتا، جس کی وجہ سے ترقی کے سارے دروازے مسدود ہورہے ہیں۔

  • Share this:
علم دین کا حصول ہر مرد و عورت پر فرض ، تعلیم کے بغیر زندگی ادھوری
رانچی:

رانچی: مسلم معاشرے میں تعلیم کی سخت کمی ہے اس علمی فقدان نے مسلم سماج کو مزید پسماندہ کردیا ہے۔ مدارس، مکاتب، اسکول، کالج اور دیگر تعلیمی انسٹی چیوٹ کی اکثریت کے باوجود آج بھی مسلم معاشرہ کے 96 فیصد بچے تعلیم سے کوسوں دور ہیں جبکہ نوجوانوں اور بزرگوں کا بڑا طبقہ قرآن پاک پڑھنا نہیں جانتا، جس کی وجہ سے ترقی کے سارے دروازے مسدود ہورہے ہیں۔ بڑوں اور بزرگوں میں تعلیم کی کمی سے جہاں نئ نسل کو مشعل نہیں مل رہی وہیں معاشرے کے بڑے، بزرگ اور ناخاندہ نوجوان قرآن فہمی، حدیث فہمی، مسائل شرعیہ ،روزمرہ کے عوامل، تجارت، رہن سہن، لین دین، ناپ تول، خوش اخلاقی، حسن سلوک، عائلی و خانگی مسائل سے ناواقف ہے۔ نتیجتا زندگی کے اصل مقصد سے سماج بہت دور ہوچکاہے، اسی ناگفتہ بہ اور علمی خستہ حالی کو دور کرنے ،تعیم وتربیت کوفروغ دینے خصوصا بزرگوں اور نوجوانوں کو علم دین سے بہرہ ور کرنے کے لئے الجامعۃ القادریہ اور نوجوان کمیٹی مسجد غوثیہ اسلامی مرکز ہندپیڑھی کے اشتراک سے باصلاحیت، مخلص اور فعال عالم دین حضرت مولانا جسیم الدین خان عنبر امام وخطیب جامع مسجد غوثیہ اسلامی مرکز کی نگرانی میں مردم خیزآبادی ھند پیڑھی کے باشندوں کے لئے جامع مسجد غوثیہ اسلامی مرکز میں"ادارہ شرعیہ تعلیم بالغاں سنٹر کا افتتاح بدست حضرت مولانا محمد قطب الدین رضوی ناظم اعلی ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کیاگیااس موقع پر علماء شہراور مصلیان کرام موجود تھے، جامع مسجد غوثیہ میں افتتاحی پروگرام کاآغاز تلاوت قرآن مقدس سے کیاگیااور حمدونعت پیش کی گئ، ناظم اعلی مولانامحمد قطب الدین رضوی نے موجود سامعین اور نوجوان کمیٹی مسجد غوثیہ کی حوصلہ افزائ کرتے ہوئے کہاکہ وہ لوگ بڑے خوش نصیب ہیں جنہوں نے اس تعلیمی سنٹر میں اپناداخلہ کرایاہے اور نوجوان کمیٹی کے جملہ افراد قابل تحسین ہیں کہ اس سنٹر کے انتظام وانصرام کی ذمہ داری اپنے سر لیکر قرب الہی اور رضائے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حصول کے لئے قدم آگے بڑھایاہے۔


ناظم اعلی نے کہا کہ قرآن مقدس کی پہلی آیت لفظ اقرا سے شروع کرکے اللہ رب العزت نے اہل دنیاکو علم سے قریب ہوکر ترقی، امن وامان، خوشحالی ،اونچائ اور سربلندی کی ساری منزلیں پالینے کادرس عطافرمایا اورشافع محشر، رحمۃ للعالمین، مالک کون ومکان، شفیع المذنبین، صاحب قرآن امام الانبیاء حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایاکہ علم دین کاحصول ہرمردوعورت پر فرض ہے، قطب الدین رضوی نے کہاکہ جولوگ دنوں میں اپنے روزمرہ کی معمولات زندگی میں مصروف رہتے ہیں، دفتروں میں کام کرتے ہیں خواہ وہ آفیسر ہوں، کلرک ہوں یا تجارت کرنے والے، کالجوں اور یونیور سیٹیوں میں پڑھنے والے، مزدوری کرنے والے، گاڑی چلانے والے ڈرائیور یادیگرکاموں میں مصروف رہنے والے ہوں اور وہ قران پاک پڑھناچاہتے ہیں، احادیث کریمہ، مسائل شرعیہ حاصل کرناچاہتے ہیں۔ ان سبھوں کو علم دین سے بہرور کرنے کے لئے ادارہ شرعیہ تعلیم بالغاں سنٹر نسخہ کیمیا ثابت ہوگا۔


انہوں نے کہاکہ رفتہ رفتہ اس طرح کے مراکز رانچی شہرواطراف کے ہر ضرورت مند علاقوں میں قائم کئے جائینگے اور اگر عوام کاتعاون ملاتو جھارکھنڈ کے چپے چپے میں ادارہ شرعیہ تعلیم بالغاں سنٹر قائم کر علمی انقلاب پیداکیاجائیگا جولوگ پڑھے لکھے نہیں ہیں۔ انہیں خاندہ بنایاجائیگاناظم اعلی کی ان پرمغز سوغات کااستقبال موجود علماء کرام ومصلیان وجملہ سامعین نے نعرہاے تکبیرورسالت کی گونج میں استقبال کیا۔ادارہ شرعیہ تعلیم بالغاں سنٹر کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوے سنٹر کے روح رواں حضرت مولانامحمد جسیم الدین خان عنبر نے کہاکہ حصول علم کے لئے کسی کوشرمانے اور لجانے کی قطعی ضرورت نہیں ہے چونکہ کوئی بھی شخص کسی بھی عمر میں علم حاصل کرسکتاہے انہوں نے کہاکہ اس سنٹر میں غسل کاطریقہ، وضو کاطریقہ، نماز پڑھنے کے درست طریقے سکھاے جائینگے اور جو بزرگ یانوجوان اردو، عربی پڑھنالکھنانہیں جانتے انہیں سکھایاجائیگا انہیں قرآن پاک پڑھناسکھایاجائیگا چونکہ قران پاک کاپڑھنا، سیکھنا، سمجھنا، احادیث کاپڑھناسیکھنااور سمجھناپھر اس پر عمل کرنا دین ودنیامیں کامیابی کی ضمانت ہے انہوں نے کہاکہ بہت سے برزگوں اورنوجوانوں نے سنٹر میں داخلہ لیاہے اور نوجوان کمیٹی مسجد غوثیہ اسلامی مرکز کے ارکان نے عمہ پارے، نورانی قاعدہ، تعمیرادب، نہت نامہ، احکام شریعت، قاعدہ بغدادی، کتب تفاسیروکتب احادیث کاانتظام کرلیاہے۔


اس سنٹرمیں وقتافوقتا اردوعربی کی تعلیم کے ساتھ تفاسیر وتفاہیم کے بھی درس دیئے جائینگے انہوں نے کہاکہ ادارہ شرعیہ تعلیم بالغاں سنٹر میں روزانہ بعد نماز عشاء جامع مسجد غوثیہ اسلامی مرکز ھندپیڑھی میں ایک گھنٹہ بزرگوں اور نوجوانوں کو تعلیم دی جائیگی اسلامی مرکز کے اساتذہ بھی تعلیم دینگے جوحضرات قرآن پاک، احادیث کریمہ اور مسائل شرعیہ پڑھناوجانناچاہتے ہیں وہ امام وخطیب مسجد غوثیہ اور نوجوان کمیٹی مسجد غوثیہ سے رابطہ کریں افتتاحی پروگرام کااختتام قاری محمد ایوب رضوی نائب مہتمم اسلامی مرکز کی دعاء سے ہوااس موقع پر ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولانامحمد قطب الدین رضوی، مولاناجسیم الدین خان عنبر، قاری محمد ایوب رضوی، مولانامفتی محمد فیض اللہ مصباحی پرنسپل اسلامی مرکز ونائب قاضی ادارہ شرعیہ مولانا نظام الدین مصباحی،مولانانور محمد فیضی، قاری انعام رضا ،محمد رضوان صدر نوجوان کمیٹی مسجد غوثیہ اسلامی مرکز، محمد خورشید سکریٹری مسجد غوثیہ، محمد افسر، محمد مہر علی وغیرہم شامل تھے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jan 04, 2021 05:35 PM IST