میگھالیہ میں افریقی سوائن فلو نے مچا دی ہلچل، 117 خنزیر ہلاک، چار اضلاع متاثر

میگھالیہ میں افریقی سوائن فلو نے مچا دی ہلچل، 117 خنزیر ہلاک

میگھالیہ میں افریقی سوائن فلو نے مچا دی ہلچل، 117 خنزیر ہلاک

محکمہ ویٹرنری اور انیمل ہسبنڈری کے سکریٹری ڈاکٹر منجوناتھ سی نے بتایا، 'ریاست کے چار اضلاع میں کم از کم 117 خنزیر مر چکے ہیں اور 11 گاؤں متاثر ہوئے ہیں۔ یہ اموات پچھلے مہینے سے ہوئی ہیں اور خنزیر اے ایس ایف (African Swine Flu) سے متاثر پائے گئے ہیں۔" محکمہ کی گزشتہ سال کی انیمل مردم شماری کے مطابق، ریاست بھر میں 3.85 لاکھ سے زیادہ خنزیر رجسٹرڈ ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Shillong, India
  • Share this:
    شیلانگ: میگھالیہ میں افریقی سوائن فلو نے تباہی مچا دی ہے۔ اس کی وجہ سے اس شمال مشرقی ریاست میں کم از کم 117 خنزیر مر چکے ہیں۔ ویٹرنری اور انیمل ہسبنڈری ڈپارٹمنٹ کے ایک اعلیٰ افسر نے یہ جانکاری دی۔ محکمہ ویٹرنری اور انیمل ہسبنڈری کے سکریٹری ڈاکٹر منجوناتھ سی نے کہا کہ مغربی گارو ہلز ضلع کے ڈالو میں ایک سرکاری فارم میں تقریباً 50 خنزیر اور مشرقی خاصی ہلز ضلع کے پنورسلا میں ایک اور سرکاری فارم میں پانچ اور خنزیر کی موت ہوئی ہے۔ ڈاکٹر منجوناتھ سی نے کہا کہ ری بھوئی کے آٹھ گاؤں میں 40 اور مغربی خاصی ہلز ضلع کے نونگسٹوئن قصبے میں 22 خنزیروں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔

    وارانسی: گنگا آرتی دیکھ کر گھر لوٹ رہی لڑکی سے گینگ ریپ، ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے 4 ملزمین کو کیا گرفتار

    راہل گاندھی کو پاسپورٹ معاملے میں ملی راحت، راؤز ایونیو کورٹ نے 3 سال کے لیے دی این او سی

    محکمہ ویٹرنری اور انیمل ہسبنڈری کے سکریٹری ڈاکٹر منجوناتھ سی نے بتایا، 'ریاست کے چار اضلاع میں کم از کم 117 خنزیر مر چکے ہیں اور 11 گاؤں متاثر ہوئے ہیں۔ یہ اموات پچھلے مہینے سے ہوئی ہیں اور خنزیر اے ایس ایف (African Swine Flu) سے متاثر پائے گئے ہیں۔" محکمہ کی گزشتہ سال کی انیمل مردم شماری کے مطابق، ریاست بھر میں 3.85 لاکھ سے زیادہ خنزیر رجسٹرڈ ہیں۔

    ویٹرنری ڈپارٹمنٹ نے گزشتہ ماہ اے ایس ایف (African Swine Flu) انفیکشن کی اطلاع گذشتہ مہینے دی تھی، جس کے بعد جانوروں کے ایکٹ 2009 اور متاثرہ گاؤں اور ان کے 10 کلومیٹر کے دائرے میں خنزیروں کے ذبح کرنے کے لیے پریوینشن اینڈ کنٹرول آف انفیکشن ڈیزیزز ان اینیملز ایکٹ کے تحت ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ ان کی نقل و حرکت اور سپلائی پر پابندی لگا دی گئی تھی۔
    Published by:sibghatullah
    First published: