ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

تیرہ سال بعد جیل سے رہا ہوئے آر جے ڈی کے سابق لیڈر شہاب الدین

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سابق لیڈر محمد شہاب الدین تیرہ سال بعد آج جیل سے رہا ہو گئے ۔ انہیں آج صبح بہار کی بھاگلپور جیل سے رہا کیا گیا ۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Sep 10, 2016 10:21 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تیرہ سال بعد جیل سے رہا ہوئے آر جے ڈی کے سابق لیڈر شہاب الدین
راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سابق لیڈر محمد شہاب الدین تیرہ سال بعد آج جیل سے رہا ہو گئے ۔ انہیں آج صبح بہار کی بھاگلپور جیل سے رہا کیا گیا ۔

سیوان : راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سابق لیڈر محمد شہاب الدین  تیرہ سال بعد آج جیل سے رہا ہو گئے ۔ انہیں آج صبح بہار کی بھاگلپور جیل سے رہا کیا گیا ۔ شہاب الدین کو قتل کے معاملے میں ضمانت ملنے کے بعد رہا کیا گیا ہے ۔ جیل کے باہر ان کے حامی کثیر تعداد میں موجود تھے، انہوں نے اپنے لیڈر کا شاندار استقبال کیا ۔


رہائی کے فورا بعد جیل کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو معلوم ہے کہ مجھے پھنسایا گیا تھا ۔ لیکن عدالت نے مجھے جیل بھیجا تھا اور آج اسی نے مجھے رہا کیا ہے ۔ اپنی دبنگ شبیہ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں اپنی شبیہ کیوں بدلوں ؟ لوگوں نے ہمیشہ مجھے اسی طرح تسلیم کیا ہے، جیسا میں  گزشتہ 26 سالوں سے ہوں ۔


بتایا جارہا ہے کہ شہاب الدین رہا ہونے کے بعد بھاگلپور سے سیوان جائیں گے ۔ ان کی رہائی کے بعد سیوان انتظامیہ نے ضلع میں چوکسی بڑھا دی ہے ۔ طویل انتظار کے بعد اپنے لیڈر کے شہر میں آنے کی آس لگائے کارکنوں نے ان کے استقبال کی پوری تیاری کر رکھی ہے ۔ شہاب الدین کے حامیوں کے مطابق بھاگلپور جیل سے رہا ہونے کے بعد ان کا قافلہ سیوان جائے گا ۔

First published: Sep 10, 2016 09:23 AM IST