کولکاتہ: کولکاتہ کے جادو پور یونیورسٹی میں بھی اب مبینہ طور پر افضل گرو کی حمایت میں نعرے لگائے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ جے این یو کے گرفتار طلبہ یونین صدر کنہیا کی حمایت میں جادو پور یونیورسٹی میں طالب علموں نے آج ایک مارچ نکالا ، لیکن اس مارچ میں افضل ، گیلانی اور عشرت کی حمایت میں جم کر نعرے لگائے جانے کی خبریں ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ ان طلبہ نے افضل بولے آزادی کے نعرے بھی لگائے ۔
خیال رہے کہ جے این یو میں مبینہ طور پر افضل گرو کے لئے کچھ طلبہ نے ہم شرمندہ ہیں کے نعری لگائے تھے اور کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کیا تھا ۔ اس کے بعد ملک بھر میں اس پر سیاست شروع ہوگئی تھی ۔
کانگریس کے نائب صدر راہل گا ندھی نے بھی جے این یو کا دورہ کیا اور کہا تھا کہ مودی حکومت جے این یو جیسے ادارے پر اپنی دھونس جما رہی ہے ، جو مکمل طور پر قابل مذمت ہے ۔ وہیں حریت کانفرنس کے دونوں گروپوں نے جے این یو طلبہ یونین کے صدر کنہیا کمار کو گرفتار کئے جانے کی مذمت کی تھی ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔