உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تعلیمی میدان میں اسلامی نظریات کو فروغ دینے کیلئے اساتذہ بیداری مہم

    مظفرپور : آل انڈیا آئڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن اے آئی آئی ٹی اے ان دنوں ملک بھرمیں اساتذہ بیداری مہم چلارہا ہے۔ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں پائی جارہی بحرانی کیفیات کے پیش نظرتنظیم تمام ریاستوں میں ضلعی سطح پراساتذہ کے اجتماعات منعقدکرائے جارہے ہیں ۔ اسی سلسلے کی کڑی کے طورپربہارکے مظفرپورشہرمیں بھی اے آئی آئی ٹی اے کی ضلع یونٹ نے ایک سمپوزیم منعقدکیا۔ سمپوزیم کا موضوع تھا ملک کے موجودہ منظرنامہ میں اساتذہ کے مثبت کردارکی اہمیت ۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      پروفیسر منصور معصوم نے بتایا کہ اے آئی آئی ٹی اے کے قیام کا مقصد ملک بھرمیں نصاب تعلیم، نظام تعلیم اورملت کے تعلیمی مسائل کا وقفہ وقفہ سے جائزہ لینا ، مطالعہ اورتحقیق میں دلچسپی رکھنے والے اساتذہ اورطلبہ کو وسائل دستیاب کرانا، اساتذہ کے حقوق کی حفاظت کے لیے جدو جہد کرنا ، ان کےحقوق وفرائض میں توازن پیداکرنا اورقوم کی قوتوں کوایک مثبت انقلاب کا ذریعہ بناناہے۔ تنظیم اپنے مقاصد کے حصول کے لیے ان دنوں ملک بھرمیں تحریک چلارہی ہے۔

      مظفرپور میں واقع حضرت علی اکیڈمی کے احاطے میں اے آئی آئی ٹی اے نے ایک سمپوزیم منعقد کیا۔ سمپوزیم کے شرکانے ملک کےتعلیمی اداروں میں پیداشدہ بحرانی کیفیات پرتشویش کااظہارکیا اورتعلیمی اداروں کوطبقاتی، گروہی اورفرقہ وارانہ تعصب سے پاک رکھے جانے کی ضرورت پرزوردیا۔

      اے آئی آئی ٹی اے کے ممبران کے مطابق ان کی تنظیم سرکار کی تعلیمی پالیسی اور درسیات پربھی نگاہ رکھتی ہے۔ تنظیم کی کوشش ہوتی ہے کہ سرکاری نصاب میں کوئی قابل اعتراض مضمون شامل نہ ہوسکے۔ اس کے علاوہ تنظیم ہم وطن اساتذہ اورطلبہ کی اسلام سے متعلق غلط فہمیوں کودورکرنےکی بھی مسلسل کوشش رہی ہے۔

      اے آئی آئی ٹی اے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے پرامن، تعمیری، جمہوری اوردستوری طریقہ کاراختیارکرنے میں یقین رکھتی ہے ۔ تنظیم کے عہدیداران کا دعویٰ ہے کہ یہ ملک میں اپنی نوعیت کی واحدرجسٹرڈ تنظیم ہے۔ تنظیم کا صدر دفتر دہلی میں ہے اورملک کی تقریباً تمام ریاستوں اوراضلاع میں اس کی شاخیں ہیں۔

      First published: