اویسی کا ممتا بنرجی پر نشانہ، کہا۔ اب تک ایسا کوئی پیدا نہیں ہوا جو مجھے...
اسدالدین اویسی نے ممتا بنرجی پر حملہ بولتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا '' ابھی تک کوئی ایسا شخص پیدا نہیں ہوا جو مجھے پیسے سے خرید سکے۔ ان کے (ممتا بنرجی) کے الزام بےبنیاد ہیں اور وہ بے چین ہیں۔ انہیں اپنے گھر کی فکر کرنی چاہئے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 17, 2020 01:41 PM IST

اویسی کا ممتا بنرجی پر نشانہ، کہا۔ اب تک ایسا کوئی پیدا نہیں ہوا جو مجھے...
نئی دہلی۔ مغربی بنگال (West Bengal) میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی الیکشن کو لے کر ریاست میں سیاست گرم ہونے لگی ہے۔ بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے درمیان تو تکرار بڑھ ہی رہی ہے۔ اس بیچ ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی (Asaduddin Owaisi) اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی (Mamata Banerjee) کے درمیان بھی بیان بازی تیز ہو گئی ہے۔ اویسی نے ممتا بنرجی کے ایک بیان پر اب جوابی حملہ کیا ہے۔
Never was a man born who can buy Asaduddin Owaisi with money. Her allegation is baseless and she is restless. She should worry about her own home, so many of her people are going to BJP. She has insulted the voters of Bihar and the people who voted for us: Asaduddin Owaisi, AIMIM https://t.co/mT1fe7piii pic.twitter.com/8rfWq5eSk3
— ANI (@ANI) December 16, 2020
So far you’ve only dealt with obedient Mir Jaffers & Sadiqs. You don’t like Muslims who think & speak for themselves. You’ve insulted our voters in Bihar. Remember what happened to parties in Bihar that kept blaming their failures on “vote cutters”
Muslim voters aren’t your jagir https://t.co/CFTfkXe9hu
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) December 16, 2020
بتا دیں کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کو ایک ریلی میں کہا تھا ' مسلم ووٹ کو بانٹنے کے لئے بی جے پی حیدرآباد کی ایک پارٹی کو لانے کے لئے پیسے خرچ کر رہی ہے۔ تاکہ ہندو۔ مسلم ووٹوں کی تقسیم کی جا سکے۔ بہار الیکشن اس کی تازہ مثال ہے'۔ وہیں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بیان کی تنقید کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے یہ بھی کہا کہ مسلم ان کی (ممتا بنرجی) کی جاگیر نہیں ہیں۔