اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی (AIMIM chief Asaduddin Owaisis) کو کولکاتہ (kolkata) میں سیاسی جلسہ منعقد کرنے کی اجازت نہیں ملی۔ اے آئی ایم آئی ایم (AIMIM) نے 25 فروری کو کولکاتہ میں اپنا پہلا سیاسی جلسہ منعقد (AIMIM, political Program) کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جلسے میں اسد الدین اویسی کے بھی شرکت کا اعلان کیا گیا ہے لیکن کولکاتا پولیس نے ایم آئی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے۔ کولکاتا میں ایم آئی ایم کے جلسے کی تیاریاں آخری مرحلے میں ہیں لیکن کولکاتا پولیس نے آج جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ جلسے کی اجازت نہ دیئے جانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ائی ایم لیڈر ضمیر الحسن نے حکومت پر ایم آئی ایم کے لیڈران کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا۔
بنگال اسمبلی الیکشن میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے ریاست کے فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی سے ملاقات کی تھی اور عباس صدیقی کے ساتھ الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا جبکہ عباس صدیقی نے نئی سیاسی جماعت تشکیل کرکے اپنے سیاسی جماعت کے بینر پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ لفٹ و کانگریس نے عباس صدیقی سے اتحاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسے میں بنگال میں سیاسی طور پر الگ تھلگ پڑ چکے اسد الدین اویسی کو ایڈمنسٹریشن کا ساتھ بھی نہیں مل رہا ہے۔ پولیس ذرائع سے ملی خبروں کے مطابق ایم آئی ایم نے سیاسی جلسے (political Program) کے لئے جس جگہ کا انتخاب کیا ہے وہاں لا اینڈ آرڈر کو سنبھالنا اور سیکورٹی فراہم کرنا مشکل ہے۔ ایم آئی ایم نے کولکاتا میں تاریخی طور پر مشہور نواب واجد علی شاہ کی نگری مٹیابرج میں سیاسی جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلمانوں کی کثیر آبادی والے اس علاقے میں اسد الدین اویسی کے جلسے کو لیکر کافی جوش خروش دیکھنے کو مل رہا ہے، جو اب پولیس انتظامیہ کے فیصلے سے مایوس تو ہیں لیکن ایم آئی ایم کے لیڈران امید جتائی ہے کہ وہ جلسہ منعقد کریں گے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔