ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار کی انتخابی ریلی میں بولے اویسی، پوچھا۔ گلوان وادی کے شہیدوں کا بدلہ ہم کب لیں گے؟

اویسی نے کہا کہ ہم ملک کے وزیر اعظم سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ گلوان وادی میں بہار سمیت ملک کے 20 شہید جوانوں کا بدلہ کب لیں گے۔ ہم ملک کے ان شہیدوں کو سلام کرتے ہیں لیکن ملک کے وزیر اعظم سے بھی جاننا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے شہید جوانوں کا بدلہ چین سے کب لیں گے۔

  • Share this:
بہار کی انتخابی ریلی میں بولے اویسی، پوچھا۔ گلوان وادی کے شہیدوں کا بدلہ ہم کب لیں گے؟
اسدالدین اویسی کی فائل فوٹو

کیمور۔ بہار میں ہونے والے الیکشن کو لے کر انتخابی تشہیر کے لئے پہنچے اے آئی ایم آئی ایم (AIMIM) کے صدر اسد الدین اویسی (Asaduddin Owaisi) نے نتیش اور لالو پر حملہ بولا ہے۔ بھبھوا ہوائی اڈہ میں انتخابی ریلی کے دوران اویسی نے کہا کہ لالو۔ نتیش نے بہار میں 30 سال حکومت کی تو ترقی کیوں نہیں کی۔ الیکشن میں لاکھوں کی نوکری دینے کا جھوٹا وعدہ کر آج دونوں عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ ضلع کے چاروں اسمبلی سیٹوں پر بی ایس پی اور آر ایل ایس پی کے امیدواروں کے لئے اویسی نے کیمور میں ووٹ مانگے۔


اویسی نے اجلاس کے دوران کہا کہ بہار میں الیکشن ہو رہا ہے اور بی جے پی کے لیڈر الیکشن ریلیوں میں ترقی کے بدلے اویسی اور پاکستان کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی نتیش کمار کو ہٹا کر اپنی پارٹی کے امیدوار کو وزیر اعلیٰ بنانا چاہتی ہے۔


اویسی نے کہا کہ نتیش کمار کی حکومت میں رشوت خوری عروج پر ہے۔ 2 ہزار میں بیت الخلا اور 20 ہزار میں وزیر اعظم رہائش ملتی ہے تو ترقی کیسے ہوئی۔ آر جے ڈی نے 15 سال اور نتیش کمار نے 15 سال حکومت کی لیکن ان دونوں نے 30 سالوں میں نوجوانوں کو نوکری کیوں نہیں دی۔ بہار میں دونوں لیڈران عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ اویسی نے کہا کہ ہم ملک کے وزیر اعظم سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ گلوان وادی میں بہار سمیت ملک کے 20 شہید جوانوں کا بدلہ کب لیں گے۔ ہم ملک کے ان شہیدوں کو سلام کرتے ہیں لیکن ملک کے وزیر اعظم سے بھی جاننا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے شہید جوانوں کا بدلہ چین سے کب لیں گے۔

اسدالدین اویسی نے کہا کہ آج بھی اس جگہ پر چین کا قبضہ ہے اسے کب ہٹائیں گے۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ نتیش کے این ڈی اے اور آر جے ڈی کے چکر میں نہ پڑیں۔ آر ایل ایس پی والے گٹھ بندھن کو ووٹ دے کر بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ اوپیندر کشواہا کو بنائیں۔ یہاں انتخابی ریلی میں اویسی کا خطاب سننے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں بھیڑ جٹی تھی۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 25, 2020 08:45 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading