ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا 25واں اجلاس کلکتہ میں ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے ساتھ شروع

کلکتہ۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا25واں اجلاس آج سہ پہر مرکزی کلکتہ میں واقعہ مائیرہ ہال میں ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے ساتھ شروع ہوگیا ہے ۔کل بورڈ ممبران و مدعوئین خصوصی کی میٹنگ ہوگی۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 18, 2016 09:07 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا 25واں اجلاس کلکتہ میں ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے ساتھ شروع
کلکتہ۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا25واں اجلاس آج سہ پہر مرکزی کلکتہ میں واقعہ مائیرہ ہال میں ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے ساتھ شروع ہوگیا ہے ۔کل بورڈ ممبران و مدعوئین خصوصی کی میٹنگ ہوگی۔

کلکتہ۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا25واں اجلاس آج سہ پہر مرکزی کلکتہ میں واقعہ مائیرہ ہال میں ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے ساتھ شروع ہوگیا ہے ۔کل بورڈ ممبران و مدعوئین خصوصی کی میٹنگ ہوگی اور اس کے بعد 20نومبر کو کلکتہ شہر کے پارک سرکس میدان میں اجلاس عام کا انعقاد ہوگا جس میں بنگال کے تمام اضلاع سے 6لاکھ افراد کی شرکت کا امکان ہے ۔ مجلس استقبالیہ جس میں کلکتہ شہر کے سرکردہ مسلم سیاسی و سماجی و ملی رہنما شامل ہیں نے مہمانوں کے قیام و طعام، نقل و حمل کا مثالی انتظام کیا ہے کہ درجنوں ہوٹل ، گیسٹ ہاؤسیس اور ہاسٹل کو بک کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ مہمانوں کی آمد و رفت کیلئے گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے ۔


مجلس عاملہ اور ممبران کی میٹنگ میں کئی اہم امور جس میں سپریم کورٹ میں طلاق ثلاثہ ، لاکمیشن کے ذریعہ یکساں سول کوڈسے متعلق سوالات پر بورڈ کے موقف پر غور و فکر کیا جائے گا۔ بورڈ کے جنرل سیکریٹری مولانا سید محمد ولی رحمانی نے مجلس استقبالیہ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کلکتہ شہر میں اس سے پہلے ہونے والے دو اجلاسوں کے مقابلے یہ اجلاس زیادہ کامیاب ہونے کی توقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوںنے بورڈ کے تئیں جس اعتماد کا اظہار کیا جارہاہے وہ قابل اطمینان ہیں ۔


بورڈ کے جنرل سیکریٹری مولانا سید محمد ولی رحمانی، مجلس استقبالیہ کے صدر و ممبر پارلیمنٹ سلطان احمد ، جنرل سیکریٹری الحاج جمیل منظر ، کلکتہ کارپوریشن کے ڈپٹی مےئر و ممبر اسمبلی اقبال احمد ، مولانا صباح اسماعیل ندوی اور اشتیاق احمد راجو نے کل رات پارک سرکس میدان جہاں اجلاس عام ہونا ہے کا جائزہ لیا ۔سلطان احمد نے بتایا کہ کلکتہ پولس کے گائیڈ لائن کے مطابق اسٹیج بنایا گیا ہے اور لوگوں کے میدان میں آنے و جانے کے راستے بنائے گئے ہیں ۔کوئی ناگہانی واقعہ پیش نہ ہواس کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ قضائے حاجت، وضو اور پینے کا پانی بھی انتظام کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے تمام ادارے اس معاملے میں تعاون کررہے ہیں ۔


AIMPB,Kolkata



مجلس استقبالیہ کے خزانچی حاجی مشتاق احمد صدیقی جو کلکتہ میں منعقد ہونے والے سابقہ دونوں اجلاس میں خزانچی کا فریضہ انجام دیا تھا نے دیہی علاقوں سے ٹرکوں اور گاڑیوں پر آنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک نظام کی پاسداری او ر شور و غل سے گریز کرتے ہوئے آئے ہیں ۔گاڑی پارکنگ کے جو انتظامات کیے گئے ہیں اس کی پاسداری کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ 1984میں مسلم پرسنل لا بورڈ کے کلکتہ اجلاس کے موقع دیہی علاقے سے آنے والے دونوجوان کی سڑک حادثے میں موت ہوگئی تھی۔

First published: Nov 18, 2016 09:07 PM IST