ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مولانا بدرالدین اجمل ایف آئی آر کے خلاف کھٹکھٹائیں گے عدالت کا دروازہ، وزارت داخلہ سے کی کھاتوں کی جانچ کی اپیل

دراصل، اجمل فاونڈیشن کے خلاف ایف آئی آر کی گئی ہے۔ اس معاملہ میں گوہاٹی سی پی ایم ایس گپتا نے بتایا تھا ' ہمیں ستیہ رنجن بوہرا کی ایک شکایت ملی جس میں الزام لگایا گیا کہ مولانا بدرالدین اجمل کے ذریعہ چلائے جا رہے اجمل فاونڈیشن نے بیرون ممالک سے فنڈ اکھٹا کیا اور ان کا استعمال مشتبہ طریقے سے کیا۔ دسپور تھانے میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

  • Share this:
مولانا بدرالدین اجمل ایف آئی آر کے خلاف کھٹکھٹائیں گے عدالت کا دروازہ، وزارت داخلہ سے کی کھاتوں کی جانچ کی اپیل
مولانا بدرالدین اجمل ایف آئی آر کے خلاف کھٹکھٹائیں گے عدالت کا دروازہ، وزارت داخلہ سے کی یہ اپیل۔ فوٹو اے این آئی

گوہاٹی۔ آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (AIUDF) کے صدر مولانا بدرالدین اجمل (Badruddin Ajmal) نے اپنی غیر سرکاری تنظیم اجمل فاونڈیشن پر مبینہ طور سے بیرون ملک کی تنظیموں سے فنڈ حاصل کرنے اور دہشت گرد تنظیموں سے سانٹھ گانٹھ کی رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔ اتوار کو بدرالدین اجمل نے کہا کہ ہم نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے اور ایف آئی آر کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آسام کے وزیر اعلیٰ کو ایک سیاستداں کی طرح سلوک کرنا چاہئے تھا نہ کہ دشمن کی طرح۔


نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، اجمل نے آسام کے وزیر اعلیٰ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سیاسی دشمنی کی حد ہونی چاہئے۔ ہم اپنے کھاتوں کی جانچ کے لئے وزارت داخلہ کو مدعو کرتے ہیں۔



کیا ہے پورا معاملہ؟

دراصل، اجمل فاونڈیشن کے خلاف ایف آئی آر کی گئی ہے۔ اس معاملہ میں گوہاٹی سی پی ایم ایس گپتا نے بتایا تھا ' ہمیں ستیہ رنجن بوہرا کی ایک شکایت ملی جس میں الزام لگایا گیا کہ مولانا بدرالدین اجمل کے ذریعہ چلائے جا رہے اجمل فاونڈیشن نے بیرون ممالک سے فنڈ اکھٹا کیا اور ان کا استعمال مشتبہ طریقے سے کیا۔ دسپور تھانے میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے: مولانا اجمل

اس سے پہلے مولانا بدرالدین اجمل نے کہا تھا کہ یہ پوری طرح سے آسام کی بی جے پی حکومت کے اشارے پر کی گئی سازش ہے۔ اجمل نے اسے ان کو بدنام کرنے کی آسام حکومت میں وزیر ہیمنت بسوا شرما کی رچی گئی سازش بتایا تھا۔
 ایف آئی پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بدرالدین اجمل نے کہا تھا کہ یہ بالکل جھوٹا الزام ہے۔ یہ اے آئی یو ڈی ایف اور اجمل فاونڈیشن کو بدنام کرنے کے لئے ایک عالمی سازش ہے۔ یہ سب ہیمنت بسوا شرما کرا رہے ہیں۔ جیسے ہی ہم نے بی ٹی اے ڈی ( بوڈولینڈ ٹیریٹوریل ایریا ڈسٹرکٹس) الیکشن کے لئے کانگریس سے ہاتھ ملایا، شرما نے یہ سب طریقے اپنا شروع کر دئیے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Dec 07, 2020 08:57 AM IST