سادھو سنتوں کے ملک میں نفرت کا ماحول ملک کے خلاف سازش: اخترالایمان
ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اخترالایمان کا کہنا ہیکہ مذہبی جنون سے ملک کی ترقی کا راستہ ہموار نہیں ہوگا۔ ملک کی ترقی کا راستہ بھائی چارے اور امن و امان کے ماحول سے ہو کر گزرتا ہے۔
ہندوستان کی تہذیب بالکل ایسی نہیں ہے کہ کوئی مزہبی جنون پیدا کر ملک کے امن و امان کو نہ صرف خطرہ میں ڈال دے بلکہ ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن کر کھڑا ہو جائے۔ مزہبی جنون سے ملک کی ترقی کا راستہ ہموار نہیں ہوگا بلکہ ملک کی ترقی بھائی چارے اور امن و امان کے ماحول میں ہوتا ہے۔ یہ کہنا ہے ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اخترالایمان کا۔ اخترالایمان کے مطابق یہ ملک سادھو سنتوں کا رہا ہے جہاں نفرت کے بجائے محبت کو عام کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے لیکن حال کے دنوں سے جس طرح سے مسلمانوں کے خلاف پروپاگنڈا کر ملک کے امن و امان کو خراب کرنے کی منظم سازش کی جا رہی ہے یہ افسوس کا مقام ہے۔
آج جس طرح سے انصاف کا گلہ گھونٹا جا رہا ہے وہ دکھنے لائق ہے۔ انصاف کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا ہے اور امن کے بغیر ترقی کا خواب ادھورا ہے۔ جب سے ملک میں بدامنی کی فضا قائم ہوئی ہے لوگوں کے بنیادی مسئلہ میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ اخترالایمان کے مطابق غریبی اور بے روزگاری سے عام آدمی کا جینا دوبھر ہوتا جا رہا ہے لیکن کچھ لوگوں کو امن کا ماحول راس نہیں آتا ہے۔ وہ تھوڑے فائدہ کے لئے کروڑوں لوگوں کا نقصان کرنے کو تیار رہتے ہیں۔
عوام کی بنیادی حالت کو بہتر کرنے کے بجائے ملک کو نفرت کا ماحول دیا جا رہا ہے۔ ایم آئی ایم کے ریاستی صدر کا کہنا ہیکہ کیا اس طرح کے ماحول میں کوئی ترقی کر سکتا ہے۔ بغیر کسی کے بنیادی مسئلہ کو حل کئے ملک کی ترقی کا خواب پورا ہو سکتا ہے۔ ان تمام باتوں پر سیاسی لوگوں کے ساتھ ساتھ دانشور طبقہ کو بھی غور کرنا چاہئے۔ اخترالایمان کا کہنا ہیکہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے بھائی چارے کا ہونا ضروری ہے لیکن پرامن ماحول کو جس طرح سے خراب کرنے کی کوشش دن رات ہو رہی ہے اس سے ملک کو بھاری نقصان ہونے کا اندیشہ یقین میں بدلنے لگا ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔