உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وندے ماترم پر تنازعہ! جب بھی ملک کی سالمیت پر سوال کھڑا ہوا ہے ہم نے گردنیں کٹوائی ہیں: اخترالایمان

    اخترالایمان کے مطابق جب بھی ملک کی سالمیت پر سوال کھڑا ہوا ہے ہم نے گردنیں کٹوائی ہیں۔ ملک کی عظمت اور سالمیت کے لئے ہم اپنی گردنوں کو کٹوانا اپنی زندگی کا مقصد سمجھتے ہیں اور آپ ہماری محبت پر انگلی اٹھاتے ہیں

    اخترالایمان کے مطابق جب بھی ملک کی سالمیت پر سوال کھڑا ہوا ہے ہم نے گردنیں کٹوائی ہیں۔ ملک کی عظمت اور سالمیت کے لئے ہم اپنی گردنوں کو کٹوانا اپنی زندگی کا مقصد سمجھتے ہیں اور آپ ہماری محبت پر انگلی اٹھاتے ہیں

    اخترالایمان کے مطابق جب بھی ملک کی سالمیت پر سوال کھڑا ہوا ہے ہم نے گردنیں کٹوائی ہیں۔ ملک کی عظمت اور سالمیت کے لئے ہم اپنی گردنوں کو کٹوانا اپنی زندگی کا مقصد سمجھتے ہیں اور آپ ہماری محبت پر انگلی اٹھاتے ہیں

    • Share this:
    ایم آئی ایم کے ایم ایل اے و ریاستی صدر اخترالایمان کی جانب سے وندے ماترم پر دئے گئے بیان سے صوبہ میں سیاست گرم ہے۔ بی جے پی نے کہہ دیا ہے کہ یہ پاکستان کی بھاشا ہے۔ دیش دروہ کا معاملہ ہے۔ جو قومی گیت نہیں گائے اسے ملک میں رہنے کا حق نہیں ہے۔ ایم آئی ایم کے ریاستی صدر نے اسمبلی کے اجلاس کے آخری دن قومی گیت پر سوال اٹھایا تھا۔ اخترالایمان نے کہا کہ آئین میں وندے ماترم کو گانا ضروری نہیں بتایا گیا ہے۔ کوئی وندے ماترم گانے کے لئے دباؤ نہیں بنا سکتا ہے۔ اخترالایمان نے نیوز اٹین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بات پر قائم ہیں۔

    اخترالایمان کے مطابق جب بھی ملک کی سالمیت پر سوال کھڑا ہوا ہے ہم نے گردنیں کٹوائی ہیں۔ ملک کی عظمت اور سالمیت کے لئے ہم اپنی گردنوں کو کٹوانا اپنی زندگی کا مقصد سمجھتے ہیں اور آپ ہماری محبت پر انگلی اٹھاتے ہیں۔ اخترالایمان نے کہا کہ ہم ایک خدا کی عبادت کرتے ہیں اور آپ کہتے ہیں کہ وندے ماترم پڑھیں یہ نہیں ہوگا۔ ایم آئی ایم کے ریاستی صدر کا کہنا ہیکہ چپکے چپکے نہیں اعلانیہ طور پر ہندو راشٹر بنائے۔ آپ اس مٹی کی پوجا کرتے ہیں اور ہم اس مٹی سے محبت کرتے ہیں۔ آپ وندے ماترم کہتے ہیں اور ہم سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں کہتے ہیں۔

    اخترالایمان کے مطابق ہمیں رام راج سے اعتراض نہیں ہے۔ رام کے بارے میں جو پڑھا ہے اور دنیا جانتی ہے کہ رام ناانصافی کے خلاف تھے انصاف کے حمایتی تھے۔ رام نفرت کے خلاف تھے محبت کے علمبردار تھے۔ رام سماج میں امن و سکون چاہتے تھے اگر وہ رام راج آجائے تو کس کو اعتراض ہوگا لیکن منہ میں رام کا نام اور کردار میں راون کی تصویر یہ نہیں چلے گا۔

    اخترالایمان کا کہنا ہیکہ وندے ماترم آپ کہیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن کسی کو وندے ماترم گانے کے لئے دباؤ نہیں بنا سکتے ہیں۔ یہ غلط ہے، جب بھی وندے ماترم کا سوال اٹھتا ہے تو ایک پارٹی اور کچھ میڈیا کے لوگ تنازعہ کھڑا کرتے ہیں۔ اخترالایمان کا کہنا ہیکہ ہم روز سیمانچل کی بدحالی پر رو رہے ہیں۔ وہاں کے مسئلہ کو حل کرانے کی اپیل کررہے ہیں۔ کبھی کوئی میڈیا اس کو سرخی نہیں بناتا ہے اور نہ ہماری بات سنی جاتی ہے اور اس مسئلے کو لوگ مرچ مصالحہ لگا کر ہنگامہ کھڑا کررہے ہیں۔

    قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: